منقبت: خدارا لیجیے میری خبر سرکار جیلانی

نتیجۂ فکر: شمس تبریز انجمؔ
جدہ، حجاز مقدس

ادھر بھی ہو کرم کی اک نظر سرکار جیلانی
خدارا لیجیے میری خبر سرکار جیلانی

‏‎پریشاں ہوں جہاں کی رنج و کلفت سے بہت زیادہ
کرو سارے الم زیر و زبر سرکار جیلانی

‏‎قدم رکھ دیجیۓ دل پر جگر پر تم جہاں چاہو
درِ اقدس پہ حاضر ہے یہ سَر سرکار جیلانی

‏‎سگانِ کوچۂ بغداد کا ہوں میں بھی اک کتا
رہے گردن میں پٹا عمر بھر سرکار جیلانی

‏‎غلامِ انجمِؔ نوری کی حسرت ہے شہِ بغداد
دکھا دیجیے اسے بھی اپنا در سرکار جیلانی

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بزمِ ایوانِ غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انعقاد

سعادت گنج/بارہ بنکی:6اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) بزمِ ایوانِ غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے