اکھلیش یادوکا نظر بند کرنا جمہوریت کا قتل: ابو اعصم اعظمی

ہماری آواز ممبئی/ 7 دسمبر ( پریس ریلیز ) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی نظربندی جمہوریت کا قتل ہے جمہوریت کا قتل ہے جو ہٹلر کی چال وہ ہٹلر کی موت مریگا سرکار عیاری و مکاری سے کسانوں کے مسئلہ میں اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اگر اکھلیش جی کسانوں کے مسئلہ پر سرکار سے سوال کر رہے ہیں تو انہیں نظر بند یا گرفتار کیوں کیا جارہا ہے ۔ اس قسم کا سخت تبصرہ آج سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اکھلیش یادو کی نظر بندی پر کیا ہے ۔
انہوں نے مودی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ مودی سرکار اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اگر آپ کو کسانوں سے خطرہ نہیں ہے تو ان کے مطالبات کیوں پورا نہیں کر رہے ہیں اگر آپ کو کسانوں سے ہمدردری ہے تو اس فرسودہ کسان مخالف اصلاحات زرعی بل کو واپس کیوں نہیں لیا جارہا ہے یہ اس بات کا غماز ہے کہ اپنی انا کی خاطر سرکار کسانوں پر تشدد اور ظلم کر رہی ہے انہیں سردی میں سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور سرکار نہ کیا ہے ۔
ابوعاصم اعظمی نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کر تے ہوئے کہاکہ اگر یوپی میں اکھلیش کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کا انجام برا ہوگا اکھلیش جی اگر کسانوں کے حق کیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ہے انہیں کسانوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کیوں نہیں دی جارہی ہے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں نظر بند کرنا بی جے پی کی ایک سازش ہے یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے اکھلیش یادو کی نظر بندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اورسرکار کو یہ باور کرواتے ہیں کہ اکھلیش جی کے ساتھ اس قسم کا سلوک قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا اس کے خلاف احتجاج جاری ہے ابوعاصم اعظمی نے سماجوادی پارٹی کا مہاراشٹر میں موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں سماجوادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہیں اور اس کے شانہ بشانہ 8 دسمبر کو بھارت بند میں شریک ہے ۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے