ٹیلی ویژن اداکارہ دیویہ بھٹناگر کا 34 کی عمر میں ہوا انتقال

ٹی۔وی۔ دنیا میں دوڑی غم کی لہر،کورونا سے تھیں متاثر


ہماری آواز ممبئی، 7 دسمبر ( خصوصی نامہ نگار) مشہور ٹیلی ویژن سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘میں ’گلابو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیویہ بھٹناگر کا پیر کے روز 34 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا دیویہ کی موت سے ٹی وی دنیا میں غم کی لہر دور گئی ہے۔ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے وینٹی لیٹر پر تھی اور زندگی اور موت کے مابین کئی دنوں سے لڑنے والی دویہنے آج دنیا کو الوداع کہا۔
دویہ کا آج صبح 3 بجے انتقال ہوگیا۔ اداکارہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے 7 ہلز اسپتال منتقل کیا گیا۔ رات کے دو بجے اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی اور انہوں نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ تین بجے ڈاکٹروں نے دیویہ کو مردہ قرار دے دیا ۔
دیویہ کی دوست اور اداکارہ دیوولینا بھٹاچاریہ نے انسٹاگرام پر ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے