سنجری چوک آگ حادثہ!!! انجنئیر پلان کے مطابق مکانات کے تعمیری کام کا آغاز

مالیگاؤں ہماری آواز/ گزشتہ دنوں سید اظہار اشرف نگر میں لگی آگ کے بعد جاے حادثہ پر پولیس، تحصیل دار اور کارپوریشن کی جانب سے ہوئے  پنچ ناموں کے بعد جے۔سی۔بی۔ مشین کے ذریعے پوری زمین کے ملبے کو اب صاف کر لیا گیا ہے …….. ، کل شام انجنئیر جلیس زاہد اور انجنئیر حاجی عبداللہ ، ان دونوں صاحبان نے اس جگہ پر وزٹ دی ، اور مکانات کی تمام تر تفصیلات کو جمع کیا ، امید ہے کہ مکانات کی تعمیر نو کا انجنئیر پلان ایک دو دنوں میں تیار ہوجائے ، اس تعلق سے قاری ہارون رضوی، ڈاکٹر ارشد یوسف  اور رضوی سلیم شہزاد  نے بتایا کہ  زمین اور راستے کو لے کر وہاں جو اختلافی معاملات تھے حسین سیٹھ کمپاؤنڈ خانقاہ کاملیہ میں بیٹھ کر اس کا تصفیہ بھی باہمی صلاح و مشورے سے خوشی اسلوبی کے ساتھ کر لیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے ، حاجی یوسف الیاس اور ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے بتایا کہ آج شام میں زمین پر مارکنگ وغیرہ کی کارروائی مکمل کر لی جائے اور کل سے ان شاء اللہ تعالٰی پہیہ کھودنے کے کام کا آغاز کردیا جائے گا  ، ہماری کوشش ہوگی کہ عوامی تعاؤن سے ایسے مکانات بنا کر آگ حادثے کا شکار ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کو دیے جائیں ، جہاں دوبارہ آباد ہو کر وہ اپنی زندگی کی اس بھیانک رات کو بھول سکیں جس کی آگ کے خطرناک شعلوں نے انہیں تن کے کپڑوں کے ساتھ  بے گھر ہونے پر مجبور کردیا تھا ……. ، آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی کی جانب سے اس کارخیر میں حصہ لینے والے تمام ہی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان حضرات کے تعاؤن سے ہمارے حوصلوں کو استحکام حاصل ہوا ہے ، چونکہ کام بڑا ہے اور کم وقت میں اسے مکمل بھی کرنا ہے اس لیے شہریان  اس جانب توجہ دیں ، اور ریلیف فنڈ میں اپنی رقومات جمع کروائیں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ اور دشواری کے خدمت خلق کا یہ کام تیز رفتاری کے ساتھ مکمل ہو جائے اس طرح کی اپیل بھی کی گئی  ……. ، جن مساجد میں جمعہ کے دن کلیکشن ہوا، وہاں کے ائمہ حضرات، ٹرسٹیان اور مصلیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذکورہ دونوں تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سید اظہار اشرف نگر میں آگ زنی کے بعد بے گھر ہوجانے والے محنت کش خاندانوں کے لیے مکانات کی تعمیر کو لے کر جس جوش کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ہماری قوم  کے دلوں میں موجود انسانیت نوازی کے اس احساس کو ظاہر کرتا ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے ہمیں ملا ہے ………. ،  رضا اکیڈمی اور سنی جمیعتہ العلماء کی جانب سے یہ گزارش بھی کی گئی ہے کہ مکانات کی تعمیر کے لیے وہ اصحاب خیر بھی اپنا تعاؤن پیش کریں جنہوں نے اب تک اس کار خیر میں حصہ نہیں لیا ہے، اس تعلق سے درج ذیل موبائل نمبرات پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے: 9372721955، 9270035800، 9923921786،  9226285066، 9130142313

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

تحفظ ناموسِ رسالتﷺ کے عنوان پر مالیگاؤں میں پُر امن مظاہرہ آج

آج گستاخ نرسنگھانند کی بدگوئی کے خلاف سنی تنظیمیں گرفتاری دیں گی مالیگاؤں: 12اپریل، ہماری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے