کسانوں کے بھارت بند کی حمایت سب کی ذمہ داری ہے: قاری عبدالمعید چودھری

بلگرام ہماری آواز

ہردوئی کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے سبھی طبقات کے لوگوں سے حکومت کے  3زرعی قوانین کے خلاف جاری پرامن کسان  تحریک کے ضمن  میں آج 8/ دسمبر کو بھارت بند کی مکمل حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر چودھری نے کہا کسانوں کی یہ تحریک ملک کے مفاد میں ہے اس لئے 8 دسمبر کو اپنی دکان ، کاربار وغیرہ بند کرکے اس تحریک کو تقویت پہنچانا سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا حکومت کے وضع کردہ زرعی قوانین کے نفاذ سے صرف کسان ہی نہیں ان کے توسط سے پورا دیش متأثر ہوگا کیونکہ دیش کی 70 فیصد معیشت کاشتکاری وزراعت پر منحصر ہے، اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل لاک ڈاؤن جیسا ماحول بنائیں اور اپنے گھروں پر رہیں۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے