وزیراعظم نے تاج نگری آگرہ میں رکھا میٹرو پروجیکٹ کاسنگ بنیاد

گورنر پٹیل،یوگی جی اور وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی رہے موجود


ہماری آواز آگرہ:07دسمبر(پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اترپردیش کی تاج نگری آگرہ میں میٹر ریل پروجکٹ کے تعمیراتی کام کا ورچول پروگرام کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر 15ویں واہنی پی اے سی پریڈ میدان میں منعقد پروگرام میں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔
سنگ بنیاد رکھنےکے بعد مودی نے کہا’آگرہ میں اسمارٹ سہولیات کو فروغ دینے کے لئے پہلے ہی تقریبا 1000کروڑ روپئے کے پروجکٹ پر کام چل رہا ہے۔ گذشتہ سال جس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا تھا۔ وہ بھی اب بن کر تیار ہے۔8000کروڑ روپئے سے زیادہ کی قیمت یہ میٹرو پروجکٹ، آگرہ میں اسمارٹ سہولت کے قیام سے متعلق مشن کو مضبوطی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ تھی کہ پروجکٹوں کا اعلان تو کردیا گی اتھا لیکن رقم کے انتظام پرزیادہ دھیان نہیں دیا گیا تھا۔ اس لئے پروجکٹوں سالوں سال تک التواء کا شکار رہے۔ میری حکومت نے نئی پروجکٹوں کے آغاز کے ساتھ ان کے لئے بجٹ کا انتظام کرنے پر بھی دھیان دیا۔
اس موقع پر مسٹر یوگی نے کہا کہ آگرہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک نیا متبادل میٹروں کے طور پر شروع ہورہا ہے۔ آگرہ ہمیں 26 لاکھ آباد ی ہے ساتھ ہی فی سال لاکھوں سیاح یہاں آکر سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہاں کے ماحولیات میں دقت آرہی تھی۔میٹرو ریل کے وجود میں آنے کے بعد آلودگی میں کمی آئے گی اور آمدورفت بہتر ہوگا۔
وزیر برائے شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ آگرہ میں اچھا کام کیا ہے۔ پورے ملک میں 100اسمارٹ سٹی میں آگرہ چوتھے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت نے سال 2004سے 2014تک صرف 150کروڑ روپئے شہری ترقیاتی پروجکٹس پر خرچ کیا تھا۔ جبکہ مودی حکومت کے 2014سے 2020 کے میعاد کار میں 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کا کام ہوچکا ہے۔
آگرہ میٹر ریل پروجکٹ اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن کے سرپرستی میں چلے گی۔ اس کے تحت 29.4کلو میٹر لمبے دو کاریڈوربنائے جانے کی تجویز ہے۔ تاج ایسٹ گیٹ سے سنکدرآباد کے درمیان تقریبا 14کلو ممیٹر لمبا پہلا کاریڈور تعمیر ہوگا۔جس کے تحت 13میٹر اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ دوسرا کاریڈور آگرہ کینٹ سے کالندا ویہار کے درمیان بنایا جائے گا جس کی لمبائی 15.4کلومیٹر ہوگی اور اس کے تحت کل 14میٹر اسٹیشن ہونگے۔
میٹر ریل پروجکٹ سے آگرہ کی 26لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔ ساتھ ہی فی سال آگرہ آنے والے تقریبا 60لاکھ سیاح بھی شہر میں عالمی سطح کے میٹروں خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کے طور پر آگرہ شہر کو ایک جدید اور عالمی سطح کا ماس ریپڈ ٹرانجٹ سسٹم(ایم آر ٹی ایس)دستیاب ہوسکے گا۔آگرہ میٹرو ریل کے کاریڈور اس طرح سے طے کئے گئے ہیں کہ شہر کے 04اہم ریلوے اسٹیشنوں، بس ڈیپو، کالجوں ، اہم بازار اور سیاحتی مقامات کو آپس میں جوڑا جاسکے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

اترپردیش میں جمہوریت تار تار: پرینکا گاندھی

نئی دہلی 8جولائی (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے