کسانوں پر ظلم وزیادتی ناقابل برداشت: گانگریس

بھارت بند کی مکمل حمایت کریں گے:راہل


ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 7 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور اس ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسی لئے ان کی پارٹی 8 دسمبر کو احتجاجی کسانوں کے ملک گیر بند کی مکمل حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے مفاد کو نظرانداز کررہی ہے اور صرف بڑے سرمایہ داروں کی مدد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ یہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، اس لیے ملک کے ‘ان داتا’ کسانوں کی حمایت میں سب کو کھڑا ہونا ضروری ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ” 8 دسمبر کو کسان انقلاب کی حمایت میں پرامن ‘بھارت بند’ہے۔ ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔ ملک کے کسانوں پر ظلم اور ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔ ‘اڈانی-امبانی زراعتی قانون’ واپس لو”۔
انہوں نے احتجاجی کسانوں کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے ملک کے تمام باشندوں سے ‘بھارت بند’ کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

زرعی اصلاحات قوانین کو واپس لے حکومت: غلام نبی آزاد

ہماری آواز/نئی دہلی،3 فروری(پریس ریلیز) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے