فوٹو۔ تنویر اجمل

ملک زادہ جاوید شو پر شاعر تنویر اجمل دیوبندی کی ادبی خدمات کو پیش کرناقابل مبارک باد


دیوبند، 6؍ دسمبر (رضوان سلمانی) ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر ملک زادہ جاوید نے اپنی فیس بک پیج پر ہفتہ وار ہندوستان کے مشہور معروف شعراء کرام کی ادبی شخصیت پر ان کا تعارف نامہ اور ان کی ادبی خدمات کو پیش کرنے کا ہفتہ واری پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔اس ہفتہ کا 147 واں ایپیسوڈ دیوبند کے معروف شاعر اور جہان ادب اکیڈمی کے چیئرمین تنویر اجمل دیوبندی کے نام پر پروگرام پیش کیا ۔اس پروگرام کو لائیو دیکھتے ہوئے ہزاروں لوگوں کے نے تنویر اجمل دیوبندی اور پروگرام کے اینکر ملک زادہ جاوید کو مبارکباد پیش کی۔ تنویر اجمل دیوبندی کی کامیابی پر ان کے سبھی دوست احباب اور دیوبند کے لوگوں کے لیے یہ خوشی کی بات ہے اس سے پہلے اس پروگرام میں ڈاکٹر نواز دیوبندی اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی اس لائیو شو کا حصہ بن چکے ہیں اب ان کے بعد شاعر تنویر اجمل دیوبندی کا نام آ نا بہت خوشی کی بات ہے۔ اس پروگرام میں تنویر اجمل کی ادبی خدمات کو سراہا گیا ۔ تنویر اجمل دیوبندی کا تعارف نامہ پیش کرتے ہوئے ملک زادہ جاوید نے کہا کہ تنویر اجمل کو اردو ادب سے لگائو ہے جس کے لیے وہ سیکڑوں ادبی و سماجی پروگرام کر چکے ہیں۔ آج تک تنویر اجمل 770 پروگرام کر چکے ہیں اور 150 اعزازی پروگرام انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ علمی مقابلہ جنرل نالج پر لگاتار تین چار سال تک کرائے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں تقریباً 14000 بچوں نے شرکت کی تھی جس میں تقریبا 3000 بچوں کو انعام سے نوازا گیا تھا اور ان کے علاوہ تنویر اجمل اور ان کی تنظیم جہان ادب اکیڈمی کی جانب سے شعراء، ادیبوں اور صحافیوں و سماجی لوگوں کو نوازا جا چکا ہے ۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس کے لیے تنویر اجمل دیوبندی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ملک زادہ جاوید شو میں تنویر اجمل کی ادبی شخصیت پر تعارف نامہ پیش کرنے پر مبارکباد دینے والوں میں انجینئر مزمل حسن، شمیم کر تپوری،عمران ملک مظفر نگری،کمل دیوبندی،ذیشان فیضان صابری،عدنان انور،ساگر ترپا ٹھی،حاجی فیروزخان،مبارک خان بھوپالی، ذیشان دانش،مولانا ابراہیم قاسمی،راشد فریدی،ماسٹر فیض الحسن،شان مصباحی، مجیب چودھری،کلیم قیصر، اعظم صابری،سہیل اکمل، سابان خان۔دلشاد خوشتر،شاہینہ رحمت،خالد ندیم بدایونی،عمران علمی،فیصل عثمانی،ڈاکٹر کا شف اختر،ارشاد عزیز،میرا ج راجہ،شیو شرن بندھو،اقبال، مسعودی ہنر،طارق خان،نصرت عتیق،ابھیشیک تیواری،جنید عالم،پنچھی جالونوی،پرویز مظفر،اروند اثر،نیلما شہرا،محمد رستم ہزاروں شاعروں اور ادیبوں نے شاعر تنویر اجمل دیوبندی اور ملک زادہ جاوید کو مبارکباد پیش کی

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

مانک پور: عرس سید راجی حامد شاہ مانکپوری رحمۃ اللہ علیہ سے علما کا خطاب

مانکپور/کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 2اپریل، ہماری آواز(ضٰاءالمصطفیٰ ثقافی) کنڈہ تحصیل کے مانکپور میں ہر سال کی اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے