نیوزی لینڈ کا معروف آل راؤنڈر اب کھیلے گا امریکہ کے لیے

آکلینڈ،05 ؍دسمبر( آئی این ایس انڈیا ) نیوزی لینڈ کی ٹیم کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو الوداع کہا ہے اور نئے ملک سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل راؤنڈر اینڈرسن اب امریکہ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔ تاہم ان کو اس کی شروعات لیگ کرکٹ سے کرنی ہوگی۔29 سالہ کوری اینڈرسن کے نام ون ڈے کرکٹ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے۔ وہ امریکہ میں میجر لیگ ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے اور اس طرح امریکہ کے لئے کرکٹ کھیلنا شروع کریںگے ۔ ٹی 20 لیگ کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں امریکہ کی نمائندگی کرسکیں گے۔ اینڈرسن کی منگیتر میمی شیم برگر کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ زیادہ تر وقت ٹیکساس میں کورونا بیماری کے درمیان گزارا ہے، جہاں اس کی منگیتر رہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیم کا ارادہ ون ڈے ٹیم کا درجہ حاصل کرنا ہے اور اسی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر نامورکرکٹرز کو بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم اور انگلینڈ کی عالمی فاتح ٹیم کے کھلاڑی لیام پلنکٹ بھی یو ایس کرکٹ بورڈ کے نشانے پر ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے اسٹی تھرون اور ڈین پیٹ نے پہلے ہی امریکہ سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوری اینڈرسن جنہوں نے 2012 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرف سے انٹرنیشنل ڈیبو کیا تھا انہوں نے آخری بین الاقوامی میچ 2018 میں کھیلا تھا۔ کوری اینڈرسن کیوی ٹیم کے لئے 13 ٹیسٹ 49 ون ڈے اور 31 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 683 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں وہ سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1109 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 485 رنز بنائے ہیں۔ گیندباز کی حیثیت سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16، ون ڈے میں 60 اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

کرکٹ: بلیا نے بیتیا کو دی کراری شکست اور خطاب پر جمایا قیضہ

چمپین ٹیم بلیا کے کپتان کو سکرہنہ ڈی ایس پی نے ونر کپ سے نوازا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے