ہندنژاد کم عمر لڑکی گیتانجلی ’کڈ آف دی ایئر ‘ کیلئے منتخب

نیویارک؍نئی دہلی ، ۴؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ٹائم میگزین نے پہلی بار ایک بچے کو اپنے سرورق پر دجگہ دی ہے ،اس کے لئے پانچ ہزا رنامزدگی میں سے منتخب کرکے کڈ آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ گیتانجلی محض 15 سال کی ہے ، لیکن ا س نے سائنس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹائم میگزین نے ہندنژادلڑکی گیتانجلی کو سائنسدان اور موجد بھی قرار دیا ہے۔ ٹائم میگزین کے مطابق گیتانجلی نے پینے کے پانی میں آلودگی کو روکنے ، افیون کی عادت چھوڑنے اور سائبر کرائم کے شعبہ میں بہت بڑا کام کیا ہے۔ اس لئے میگزین نے اسے اپنے سرورق پر خصوصی مقام دیا ہے ۔ انہوں نے ان مسائل کے حل کیلئے ٹور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایپ اور کرم ایکسٹینشن تیار کئے ہیں ۔ میگزین کو سال کے پہلے ’کڈآف دی ایئر ‘ کیلئے 5000 سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئے۔ ان میں سے صرف ہند-نژادلڑکی’ گیتانجلی ‘کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس سے قبل ٹائم اسپیشل کے لئے ان کا انٹرویو اداکار اور سماجی کارکن انجلینا جولی نے لیا تھا۔گیتانجلی نے انٹرویو میں کہا کہ ہماری نسل کو ایسے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے ،جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے ، پرانے مسائل بھی برقرار ہیں۔ ایک طرف ہمیں وبا کابھی سامنا ہے ، دوسری طرف انسانی حقوق کے مسائل ہیں۔ ہمیں سائبر کے مسائل تکنیک کے ذریعہ حل کرنے ہیں ۔ واضح ہو کہ ٹائم میگزین کے سرورق پر مقام پانے والی گیتانجلی سب سے کم عمر لڑکی ہے۔ گذشتہ سال کلائمنٹ کی متحرک کارکن گریٹا تھونبرگ کو 16 سال کی عمر میں میگزین نے پرسن آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا تھا۔ میگزین 1927 سے ہرسال خصوصی کامیابی حاصل کرنے والوں کے لئے مین آف دی ایئر کا انتخاب کرتا ہے۔ہر سال میگزین اپنے کٹیگری کو اپ دیٹ کرتا رہتا ہے ۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

عرس امام العصر، ناصرالحدیث، فقیہ المِلّت مجدد قرن ثانی ابوعبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج

آج 29 رجب المرجب ہے ……. آج ہی امام الانام ،جبلِ علم،ملتزم السنّت حضرت امام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے