حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کی مالیگاؤں آمد پر کئی اہم مجالس

عامۃ المسلمین سے تمام محافل میں شرکت کی گزارش نوری مشن نے کی ہے

مالیگاؤں: 9؍مارچ بروز منگل بعد نمازِ عشاء فوراً درگاہِ حضرت سید شاہ داد چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک معمولاتِ اہلسنّت کے مطابق منایا جائے گا۔ بحمدہٖ تعالیٰ! اس عرس مبارک میں شہزادۂ غوث اعظم خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں مدظلہ العالی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ رونق محفل علمائے اہلسنّت ہوں گے۔ محفلِ عرس مبارک میں شرکت کی گزارش خادمِ درگاہ شیخ عین الدین رضوی، غلامانِ عسجد رضا فاؤنڈیشن، سنی کونسل، غریب نواز اکیڈمی، نوری مشن و دیگر سنی تنظیموں نے کی ہے۔اسی دن بعد نمازِ عصر مسجد اہلسنّت سیدنا صدیق اکبر (عمرآباد ) میں مجلس بیعت ہوگی۔یوں ہی بعد نمازِ مغرب فوراً مسجد رضائے غوث اعظم رمضان پورہ میں مجلس بیعت کا انعقاد ہوگا۔ دونوں مجالس بیعت میں حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں طالبین کو داخلِ سلسلۂ قادریہ برکاتیہ رضویہ فرمائیں گے۔
10؍مارچ بروز بدھ بعد نمازِ عشا فوراً آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام اکھاڑہ مسجد اسلام پورہ میں جشنِ شبِ معراج و فیضانِ قرآن کے عنوان سے اہم پروگرام ہوگا۔ جس میں حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ علامہ وقار احمد عزیزی کا خطاب ہوگا۔ مقامی علمائے کرام زینتِ بزم ہوں گے۔ اس موقع پردارالعلوم حنفیہ سنیہ کے ہونہار طالبِ علم حافظ مجتبیٰ رضا ابن حافظ مختار احمد رضوی کا اعزاز ہوگا؛ موصوف نے ایک ہی نشست میں قرآن مقدس سنانے کی سعادت حاصل کی تھی؛ موصوف کے استاذ حافظ شاہد رضا(استاذ دارالعلوم حنفیہ سنیہ) کا بھی استقبال کیا جائے گا۔

ترسیل : نوری مشن،
اعلٰی حضرت ریسرچ سینٹر،
رضا لائبریری مالیگاؤں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے