سفر حج کی مؤثر روداد ۔۔۔۔۔ حاصل زیست لمحات

  • نام کتاب۔۔۔۔ حاصل زیست لمحات
  • مصنف۔۔۔۔۔۔۔۔ موثق اللہ خان
  • صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۳۲
  • تعداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۰۰۰ا
  • کمپوزنگ۔۔۔۔۔ارقم پبلی کیشنز
  • مبصر: حبیب الرحمن ندوی

ہمارے علم میں یہ بات باربارآتی ہےاورہم پڑھتےرہتےہیں کہ فلاں صاحب نے اتنے حج کیےفلاں نے اتنےکیے۔اور جن کواللہ نےایمان کی دولت سےنوازاہےہرایک کی تمنااورخواہش ہوتی ہےکہ زندگی میں صرف ایک بار وہ دیارحرم کاسفرکریں۔اسی ضمن میں جناب موثق اللہ خان صاحب نے جن کی شخصیت ہمارے علاقے میں تعارف کی محتاج نہیں آپ نے اپنےسفرحج کی مختصرالیکن جامع روئدادقلمبندکی ہے۔اورجس اندازمیں تحریرکی ہے وہ دیدوقابل رشک ہے۔ورنہ ہرآدمی جوحج کرتاہےوہ رسمی طورپراداکرکے معاملےکورفع دفع کردیتاہے۔محترم نے”حاصل زیست لمحات”کےنام سے تحریر کردہ اس سفرنامہ کوایک تاریخی بنادیا۔اورجواندازاختیار کیاوہ قابل ستائش بھی ہے اور قابل تعریف بھی۔اس کتاب کے اقتباس سے ہی سفرنامہ کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔موصوف نےاس کتاب کاانتساب اپنےوالد مرحوم حفیظاللہ خان بدر صاحب کے نام سے منسوب کیا ہے۔جس میں موصوف نےقرآن شریف کی ایت شریفہ کو کوڈ کرتےہوئے حقوق والدین کا ثبوت دیاہے۔”اپنی بات”کے تحتم موصوف خودرقمطرازہے۔”اس زمانہ کاحج کتنادشوارگذارہوتا تھااوراب کتناآسان۔مزید موصوف سفرنامہ کےمنظرعام پر لانےکاسبب۔بیان کرتےہوئے لکھتے ہیں۔”کہ یہ بڑوں کے مشورہ سے ہی اٹھایاگیاقدم ہے۔جس کی تصدیق حضرت مولاناغلام نبی صاحب دامت برکاتہم ومولانایونس صاحب ندوی۔اور فصیحا اللہ نقیب صاحب کی تقریظات کرتی۔ہیں۔اس سفرنامہ کی امتیازی خصوصیت۔بقول فصیح اللہ نقیب صاحب”یہ ایک سفر حج کی روئدادہے”دوسری خصوصیت”اس کا طرزبیاں ہے” اوربقول فصیح اللہ نقیب صاحب۔”دوران مطالعہ قاری ہرمقام پرموصوف کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی گام گام اس سفر میں شریک محسوس کرتا ہے۔آگے مزید لکھتے ہیں۔”یقین واثق ہے کہ اسے پڑھنے والے عام لوگ خان صاحب کے دوشابدوش۔ قدم بقدم اپنے آپ کو شریک سفر محسوس کریں گے۔”انشاءاللہ گویا۔یہ سفرنامہ عجیب انداز سے لکھاگیاہے۔بہت مختصرلیکن بہت جامع۔صرف۳۲صفحات پر مشتمل ہے۔مجھے امید ہے کہ قارءین حضرات اس سفرنامہ کو جلدازجلدحاصل کرنے کی کوشس کریں گے۔اور اسے اپنی میز کی زینت بناءیں گے۔
ناشر۔۔۔ واثق نوید۔۔کھام گاءوں
9422184564/9028184564

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملفوظاتِ صوفیہ: ایک تجزیاتی مطالعہ

از قلم: طفیل احمد مصباحی ادب اور تصوف میں بڑا گہرا رشتہ ہے ۔ تصوف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے