کھانے سے زیادہ تعلیم کی ضرورت

فلاح ملت ٹرسٹ، اوجھاگنج، بستی، یو۔پی۔

جس طرح جسم کو کھانہ نہ ملے تو وہ کمزور پڑجاتا ہے, اسی طرح اگر انسان کو دینی و عصری تعلیم نہ ملے تو وہ روحانی و فکری طور پر کمزور اور سماجک لحاظ سے بے وقعت سمجھا جانے لگتا ہے, آج مسلم سماج کھا پی کر اپنی جسمانی قوت ایک حد تک تو مضبوط کرلیتا ہے مگر جب بات روحانی طاقت اور اچھی فکر و سوچ کی آتی ہے تو مسلمان اس میں بہت پیچھے نظر آتا ہے, دینی تعلیم کی بنیادی چیزوں سے نا واقف اور ہائی لیول کی عصری تعلیم سے کوسوں دور, اب جب حالت یہ ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ ایسی قوم کا مستقبل کہیں تاریکیوں میں کھویا ہوا دکھائی دیتا ہے, اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر مسلم سماج کو ان تاریکیوں سے نکا لنا ہے تو انہیں کم از کم بنیادی تعلیم سے مزین کرکے مذہبی بنانا ہوگا اور ساتھ ہی انہیں اعلی عصری تعلیم دے کر دوسری قوموں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا ہنر بھی سکھانا ہوگا تاکہ مسلم سماج دین کے اعتبار سے بھی قوی ہو اور دنیا کے لحاظ سے بھی سمجاج میں باعزت و با وقار سمجھا جائے, لیکن یہ اسی وقت ہوگا جب مسلم سماج یہ طے کرلے کہ ہم اپنی اولاد کو اپنے اسلامی ماحول میں تعلیم دینے کا انتظام کریں گے اور اگرچہ کھائیں گے کم مگر پڑھائیں گے ضرور نیز مارہرہ شریف کے نعرہ یعنی "آدھی روٹی کھائیں گے بچوں کو پڑھائیں گے“, کو اپنا آئڈیل بناکر رہیں گے, مسلم سماج جس دن کھانے سے کہیں زیادہ صحیح طریقہ سے تعلیم و تعلم کے لیے کمر بستہ ہوگیا, اس دن سے اس کی ترقی کا راستہ کھلتا ہوا نظر آئے گا, مسلمان یاد رکھیں کہ آنے والی نسلیں یہ نہیں دیکھیں گی کہ آپ نے کیا کھایا اور کیا پیا, اگر دیکھیں گی تو یہ دیکھیں گی کہ آپ نے ان کے تعلیمی راستے کس حد تک ہموار کیے اور آپ کا سماج میں تعلیمی وقار کیا ہے, اس لیے آج قوم مسلم کو کھانے وغیرہ سے کہیں زیادہ دینی و عصری تعلیم پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے.

فلاح ملت ٹرسٹ کے بانی جانشین فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری زید مجدہ, مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ, اوجھاگنج, بستی, یوپی اور ٹرسٹ کے اراکین مسلم سماج کو اپنے ہی ماحول میں دینی و عصری تعلیم دینے کے انتظام و انصرام میں کمر بستہ ہیں.

اسی سلسلے کا ایک سفر مہو گھاٹ, تہسیل ہریا, بستی کا ہوا, آج بروز جمعہ بتاریخ ١٣/ رجب المرجب ١٤٤۲ھ مطابق ۲٦/ فروری ۲۰۲١ء جانشین فقیہ ملت زید مجدہ اور فلاح ملت کے اراکین میں سے مولانا زاہد علی, گونڈہ اور نسیم بھائی, فریندہ جاگیر, بستی جمعہ سے پہلے مہو گھاٹ پہنچے, جمعہ سے پہلے تعلیم و تعلم سے متعلق جانشین فقیہ ملت زید مجدہ کا بیان ہوا اور پھر جمعہ کے بعد فلاح ملت کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے, نیز اس گاؤں کے مؤقر عالم دین حضرت مولانا صحبت علی صاحب قبلہ, حضرت مولانا حیات صاحب اور مولانا صحبت صاحب قبلہ کے صاحبزادگان سے بھی ملاقات ہوئی, یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ حضرت اور آپ کے صاحبزادگان جونیر ہائی اسکول چلارہے ہیں جس میں مسلم طلبہ کو بہترین دینی و عصری تعلیم دی جارہی ہے, حضرت سے بھی دینی و عصری تعلیم کے بارے میں کافی دیر تک تبادلہ خیال ہوا, حضرت نے فلاح ملت کے مقاصد کو سراہا اور بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ بھی کیا, آپ خود فلاح ملت سے جڑے اور آپ کی کوشش سے مزید پندرہ بیس لوگ فلاح ملت کے ممبر بنے, جانشین فقیہ ملت زید مجدہ اور فلاح ملت کے اراکین حضرت, آپ کے اہل خانہ اور گاؤں کے لوگوں کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں اور آپ کے اسکول کی مزید ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں.

اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے, فلاح ملت کے دینی و عصری مقاصد حسنہ کے لیے بندوں, خصوصا اہل ثروت کے دلوں کے دروازے کھول دے, دامے درمے اور سخنے اس کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی توفیق عطا کرے, آمین ثم آمین.

نوٹ: فلاح ملت ٹرسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے اور ممبر بننے کے لیے دیے کئے نمبر پر جانشین فقیہ ملت سے رابطہ کریں۔ 9936691051

مینیج مینٹ: فلاح ملت ٹرسٹ, اوجھاگنج, بستی, یوپی, انڈیا.272131

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم سے ہی بدلے گی قوم کی تصویر

تحریر: محمد ہاشم اعظمی مصباحینوادہ مبارکپور اعظم گڑھ یو پی 9839171719 انسان کو دیگر مخلوقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے