منقبت در شان امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ

نتیجۂ فکر: اشرف رضا قادری
چھتیس گڑھ

نام جعفر ، باپ باقر ، دادا زین العابدین
حامیِ اسلام و سنت ، ناصرِ دینِ مبین

پاک طینت ، نیک سیرت ، عابدِ شب زندہ دار
کشورِ علم و عمل کا وہ شہِ عالی وقار

آپ کی علمی جلالت کی جہاں میں دھوم ہے
دشمنوں کا دل مگر اس بات سے مغموم ہے

آپ کے ہیں زیرِ ممنوں اولیائے ذی وقار
کشورِ روحانیت کے آپ ٹھہرے تاجدار

رب نے بخشا ہے تمہیں علم و ادب کی سروری
فقہ و افتا میں تمہیں حاصل تھی کافی برتری

آپ کے شاگردوں میں لاکھوں ہوئے عالی مقام
جن میں شامل بو حنیفہ اور مالک کا ہے نام

کج کلاہانِ زمانہ ان کی کرتے پیروی
ہاتھ پھیلائے کھڑی ہے ان کے آگے خسروی

السلام اے نورِ چشمِ رحمۃُ لّلعالمین
السلام اے ناخدائے کشتیِ دینِ متین

السلام اے آسمانِ علم و حکمت السلام
السلام اے قاطعِ کفر و ضلالت السلام

وہ محدث جس نے پھیلائی حدیثِ مصطفیٰ
دین کا اشرف ہوا ان سے کشادہ دائرہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت رسول: طائرِ مدینہ تو! لے کے دردِ دل جاتا

مرشدی تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے ایک مصرع پر طبع آزمائی کی کوشش نتیجۂ فکر: …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے