منقبت حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ

نتیجۂ فکر: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی

نرالا ایسا رتبہ ہے مرے مسعود غازی کا
خدا خود پڑھتا خطبہ ہے مرے مسعود غازی کا

علی سے شجرہ ملتا ہے مرے مسعود غازی کا
بہت اعلیٰ گھرانہ ہے مرے مسعود غازی کا

محمد مصطفیٰ صل علیٰ کے واسطے دیکھو
جہاں میں چلتا سِکّہ ہے مرے مسعود غازی کا

پہونچ کر ان کے در پر کہہ اٹھے شیدائی سب ان کے
بہت ہی پیارا روضہ ہے مرے مسعود غازی کا

نبی کے دین سے ہرگز اسے بھٹکا نہ پاؤگے
ہوا جو دل سے شیدا ہے مرے مسعود غازی کا

خدا کے فضل سے اے عسکریؔ سارے زمانے میں
لبوں پہ سب کے چرچہ ہے مرے مسعود غازی کا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت : جب مدینے سے عطا خیرات ہو تو نعت ہو

رشحات خامہ : محمد نثار نظامی مہراج گنج۔ صاحب جودو سخا کی بات ہو تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے