منقبت خواجۂ ہند علیہ الرحمۃ والرضوان

از: مولانا محمد یونس مالیگ علیہ الرحمہ

آسمان جلال ہیں خواجہ
مرأت صد جمال ہیں خواجہ

مظہر خلق مصطفی ہیں آپ
کس قدر خوش خصال ہیں خواجہ

مشرکوں کو دکھائی راہِ خدا
رہبرِ با کمال ہیں خواجہ

نور بار ضیائے حسنِ ازل
رشک ماہ کمال ہیں خواجہ

مخزنِ علمِ ظاہر و باطن
مصدرِ قیل و قال ہیں خواجہ

بحرِ عرفاں، یم حقیقت کے
گوہرِ بے مثال ہیں خواجہ

اس طرف بھی نگاہِ لطف و کرم
ہم بہت خستہ حال ہیں خواجہ

انقلابِ زمانہ کے ہاتھوں
اب تو ہم پائمال ہیں خواجہ

دو سہارا کہ پھر سنبھل جائیں
رنج و غم سے نڈھال ہیں خواجہ

یونس اک کمتریں گدائے حزیں
شہ جود و نوال ہیں خواجہ

ترسیل: نوری مشن- مالیگاؤں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے