جنوبی افریقہ: علیمیہ مسجد (ڈربن) میں عرس غریب نواز و لنگرِ چشتیہ کا اہتمام

ڈربن: 18 فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز) 6 رجب المرجب 1442 مطابق 18 فروری 2021 بروز جمعرات خلیفۂ چشت حضرت مولانا محمد طارق چشتی مصباحی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں عرس غریب نواز علیہ الرحمہ و لنگرِ چشتیہ کا پروگرام انعقاد کیا گیا.

الحمد للہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا تلاوتِ قرآن پاک و ختم شریف اور ذکر و مناجات کے بعد نعت منقبت کے حسین گلدستے پیش کیے گئے بعدہ خلیفۂ چشت نے عطائے رسول، سلطان الہند، حضور خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری رحمۃ اللہ علیہ کی دینی و ملی خدمات شمار کراتے ہوئے فرمایا کہ ہند میں تو میرے خواجہ کا ڈنکا بج ہی رہا ہے لیکن ان کا فیضان ساؤتھ افریقہ میں اس قدر جاری ہے کہ یہاں کا ہر ہر فرد چشتی رنگ میں ڈوبا ہوا ہے اور بچے بچے کی زباں پر حق معین یا معین کی صدائیں بلند ہیں اور بالخصوص ہمارے ڈربن میں حضرت صوفی صاحب رحمۃ اللہ انڈیا سے تشریف لائے جنھوں نے بے شمار لوگوں کو مسلمان بنایا اور ساتھ ہی ساتھ چشتیہ سلسلے کو بھی خوب عروج بخشا.

پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی باالخصوص علما اور حفاظ جن میں سر فہرست محب مکرم حضرت حافظ و قاری مولانا محمد ارشاد مدنی صاحب قبلہ، حافظ مدثر علی، حافظ محمد عاقب، حافظ محمد ابرار بوبٹ، حافظ محمد توقیر رضا، عزیزم محمد علاء الدین اور راقم الحروف ( کرامت علی قادری مصباحی) اس کے علاوہ چند دیگر احباب بھی شامل تھے.

لنگرِ چشتیہ میں تقریبا 20 ڈیگ کھانا تقسیم کیا گیا اللہ تعالی اپنے حبیب کے صدقے قبول فرمائے.

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولی تبارک و تعالیٰ خواجہ غریب نواز کی نوازی ہم غریبوں پر خوب سے خوب تر جاری و ساری فرمائے اور علیمیہ مسجد اینڈ مدرسہ دین دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے.

تیری اک نگاہ کی بات ہے
میری زندگی کا سوال ہے

آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم.

منجانب: علیمیہ مسجد حفظ اکیڈمی اینڈ مدرسہ ڈربن، ساؤتھ افریقہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرس امام العصر، ناصرالحدیث، فقیہ المِلّت مجدد قرن ثانی ابوعبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج

آج 29 رجب المرجب ہے ……. آج ہی امام الانام ،جبلِ علم،ملتزم السنّت حضرت امام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے