تعلیم یافتہ فرد کا مہذب ہونا نہایت ضروری: ڈاکٹر عادل احسن

الامین ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آٹھویں،نویں اور دسویں جماعت کے کامیاب طلباء و وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا

ہماری آواز موتی ہاری بہار(عاقب چشتی)

تعلیم ایک نعمت ہے تعلیم حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تہذیب و اخلاق کا سیکھنا بھی نہایت ہی ضروری ہے تبھی انسان کو حقیقی عزت،دولت، شہرت حاصل ہو سکتی ہے مذکورہ باتیں الامین ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ سسوا کے زیر اہتمام منعقدہ 107 ویں اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے سسوا صحت مرکز کے معالج ڈاکٹر عادل احسن نے کہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اساتذہ کا بھی احترام اسی طر ح کریں جس طر ح ہم اپنے والدین کا کر تے ہیں کیونکہ ہمارے روشن مستقبل میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی اہم رول ہوتا ہے تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت انتہائی ضروری امر ہے تاکہ بچے اور بچیاں نہ صرف تعلیم سے بہرہ ور ہوں بلکہ ہر میدان میں اپنی کامیابی وکامرانی کا پرچم لہرا سکیں اور ہر امتحان میں امتیازی نمبرات لاکر اپنے اساتذہ اور والدیں کا سر سرخرو کرسکیں عام طور پر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے مگر میں آپ سے بڑی ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہونگا کہ آپ کے پاس کھونے کی کوئی چیز ہی نہیں ہے بس موقع کچھ پانے کا ہی ہے اس لئے اپنے ہاتھوں سے اس خوبصورت موقع کو جانے نہ دیں اور اپنا تعلیمی سفر جاری اس طرح آگے بڑھیں کہ آپ کے کردار سے ملک وقوم کا نام روشن ہو تعلیم یافتہ افراد ہی قوم اور ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ہمیں اپنی کامیابی اسی میں سمجھنی چاہیئے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنالیں اس موقع پر دجہ ہشتم ،نہم ودہم کے طلبا وطالبات کو نمایاں اور بہتر نمبرات لانے کی وجہ سے مہمان خصوصی ڈاکٹر عادل احسن کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا آٹھویں جماعت میں انعام یافتگان میں اول نمبر رقیہ محمد قریش ، دوم محمد ایان نویں جماعت میں اول نمبر حاصل کرنے والوں میں نور افشاں اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عفیفہ کا نام شامل ہے اس موقع پر کلیہ عائشہ صدیقہ تعلیم البنات کے پرنسپل ثاقب احسن ،مہمان خصوصی مبشر احمد کے علاوہ اساتذہ میں شمیم اختر، محمد معارف اور توفیق کے ساتھ سینکڑوں طلباء وطالبات کے اسماء شامل ہیں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم سے ہی بدلے گی قوم کی تصویر

تحریر: محمد ہاشم اعظمی مصباحینوادہ مبارکپور اعظم گڑھ یو پی 9839171719 انسان کو دیگر مخلوقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے