منقبت: نبی پر مال و زر قربان ہے صدیق اکبر کا

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج یوپی

نبی  پر  مال  و زر قربان ہے صدیق اکبر کا
مقام  و  مرتبہ  ذیشان   ہے صدیق اکبر کا

زمیں  کے  ذرے  ذرے  سے یہی آواز آتی ہے
نبی کے دین پر احسان ہے صدیق اکبر کا

ہے اس کا رتبہ شاہانِ جہاں سے بالیقیں اعلی
بنا  جو  دہر  میں  مہمان  ہے صدیق  اکبر  کا

یقینا مستحق ہو گا شفاعت کا وہ محشر میں
جو  بندہ  مانتا   فرمان    ہے  صدیق   اکبر  کا

نبی   پر  جاں  لٹانے  کے  لئے  تیار  ہیں  ہر دم
یہی   تو  کاملِ   ایمان   ہے   صدیق  اکبر   کا

کیا گھر بار سب قرباں نبی کے دین کی خاطر
بہت  ہی  رتبہ عالی شان  ہے صدیق  اکبر   کا

خدا  نے دنیا  میں ان کا  کیا  ہے مرتبہ  اونچا
عدو  بھی دیکھ کے حیران ہے صدیق اکبر کا

رقم تجھ سے یہ جتنے ہو گئے اشعار ائے نوری
ترا کچھ بھی نہیں فیضان ہے صدیق اکبر کا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے