حضرت سید ہادی میاں کا انتقال آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کا ذاتی نقصان ہے: حضرت سید اشرف ملت

خلیفہ حضور سرکارکلاں وخادم خاص درگاہ غریب نواز اجمیرمعلی کے وصال پر ملا ل پر علما ومشائخ اورسرکردہ شخصیات کا اظہار رنج وغم

دہلی: 12 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار)
صدی کے عظیم شیخ طریقت حضرت سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ حسنیہ اشرفیہ کے مریدوخلیفہ حضرت سید ہادی میاں چشتی اشرفی برادرگرامی حضرت سید محمد مہدی میاں چشتی خادم وسجادہ نشین درگاہ اجمیر معلی کا وصال پرملال ہوگیاہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔موصوف کی عمر تقریبا اسی سال تھی،کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔جس سے اہل قرابت میں شدید بے چینی تھی۔موصوف نہ صرف درگاہ اجمیر معلی کے خام خاص تھے بلکہ سلسلہ اشرفیہ کے بارگاہ غریب نواز میں ”وکیل اشرفی“ بھی تھے۔ان کی دعاؤں سے ان کے عقیدت مندوں کو بڑا سکون ملا کرتا تھا۔موصوف نے پسماندگان میں حضرت نے تین جواں سال صاحبزادگان حضرت فاخرمیاں چشتی،شاہد میاں چشتی،زاہدمیاں چشتی چھوڑے۔
پیرطریقت حضرت الحاج سیدشاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی قومی صدر آل انڈیاعلما ومشایخ بورڈ اورچیرمین ورلڈ صوفی فورم،جوہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی نے اس حادثہ فاجعہ پر بیان دیتے ہوئے کہا میں بہ حیثیت بورڈ کے صدر کے ذاتی طور پر انتہائی درجہ غمزدہ ہوں، آپ کاوصال پر ملال مشائخ بورڈ اور فورم کا بڑا نقصان ہے، جس کی تلافی فوری طور پر بہت مشکل ہے، موصوف مشائخ بورڈ کے بڑے کرم فرماتھے، مشائخ بورڈ کی فلاح وترقی کے لیے ہمیشہ بارگاہ غریب نواز میں دعا فرمائی۔حضرت قائد ملت سید محمود اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشیں خانقا عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ مقدسہ،اور جامع اشرف کے موقر اساتذہ نے بھی خاص طور تعزیت کی ہے۔اورا سے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے۔آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی ترجمان مولانا مقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلی نے کہا کہ پورا ملک بلا تفریق مذہب وملت سرکار غریب نواز کی بارگاہ کرم سے اپنے ہر دکھ درد کا مداوا پاتا ہے،مگر شہزادہ غریب نواز کے وصال نے ہم سب کو غمزدہ کر دیاہے،موسم عرس میں ان کی جدائی ہمارے لیے بڑی گراں ہے۔مولانا عبد النعیم عزیزی مصباحی ومولانا مفتی بد ر عالم مصباحی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الجامعۃ الاشرفیہ بارگاہ غریب نواز کاصدقہ ہے،فرزند غریب نواز کی ناگہانی وافات سے ادارے میں غم کی ایک لہر دوڑ گئی ہے،لکھنؤسے قاری محمد احمد بقائی بانی جامعہ حنفیہ چشتیہ لکھنؤ،مولانا اشتیاق احمد قادری صابری دارالعلوم شیخ العالم ابرار نگر لکھنؤ،قاری محمد یوسف عزیزی بانی جامعۃ القرانے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حضرت کے وصال کو ایک ملی خسارہ قراردیا ہے۔
آل انڈیاعلما ومشایخ بورڈ اور ورلڈ صوفی فور م کی تمام برانچیز اپنے اپنے طور پر حضرت سید ہادی میاں اور مہدی مایں کی تعزیت میں مصروف کار ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بورڈ کی تمام برانچیز فرزند غریب نواز کیاہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہیں، اور دعا کرتی ہیں کہ مولی تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔،ممبئی سے مولانا عبد الحنان اشرفی گوونڈی،مولانا مفتی منظر حسن اشرفی گھاٹکوپر،مولانا سید حسن اشرفی مانخورد،مولانا عمران اشرفی ملندڈ،مولانا جمال احمد ممبرا مولانا قیصر امام ممبر انے بھی حضرت کے وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے،اور کہا کہ ممبئی کی تمام یونٹس اس تکلیف دہ گھڑی میں حضرت سید ہادی مرحوم اور ان کے برادرمکرم حضرت سید مہدی میاں خادم درگاہ غریب نواز کے ساتھ کھڑی ہیں۔
دہلی سے مولانا ظفر الدین برکاتی مدیر کنزالایمان مٹیا محل،مولانا تصور علی نظامی صدر شمع ویلفیر ٹرسٹ گوپال وہار،محمود غازی نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،حضرت سید فرید نظامی نائب سجادہ نشین درگاہ محبوب الٰہی،مولانا سید حیدرر علی جامعہ امام احمدرضا،مولانا سید انتظار حسین بدایونی خطیب پنکھے والی مسجد مہرولی شریف،مولانا محمد یعقوب علی خان خطیب وامام خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاؤس،مولانا زین اللہ نظامی غوثیہ مسجدجسولہ گاؤں،مولانا اقلیم رضا مصباحی لمرا فاؤنڈیشن شاہین باغ،مولانا اشتیاق احمد خطیب وامام درگاہ حضرت قطب پاک مہرولی شریف،محترم فرحان حقی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی،قاری بختیار حسین مقابل درگاہ حضرت قطب پاک مہرولی شریف،مولانا جنید احمد بستی حضرت نظام الدین،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدین چراغ دہلی،مولانا قاری حشمت علی رضوی جامعہ ام جمیلہ للبنات مہرولی،مولانا مفتی قاسم اشرفی خلیفہ حضور سرکارکلاں غوثیہ اشرفیہ جیت پور،مولانا شاہ جہاں اشرفی امام مدینہ مسجد ہرش وہار،ٓحافظ مبشر اشرفی نعیمی خلیفہ حضور قائد ملت دارالعلوم غوثیہ ایکتا وہار،مولانا وسیم اشرفی امام حضرت بلال مسجد امر مارکیٹ،قاری عرفان عالم اشرفی جامعہ فاطمۃ الزہرا خریجی،مولاناضیاء الرحمن رضوی کھوڑا کالونی،مولانا اقبال احمد قاری مصباحی رضا مسجد چوہان بانگر،قاری عبد السبحان نعیمی بھجن پورہ،،حضرت سید جاوید علی نقش بندی خانقاہ عالیہ ساجدیہ چشتیہ منٹو روڈ،نقیب اجلاس سید قیصر خالدفردوسی لونی غازی آباد،مولانا قسم شمسی رپورٹر انقلاب سیما پوری،نے بھی اس دردناک حادثے پر اپنی قلبی کیفیات کا اظہار کیاہے۔متعدد اداروں میں قرآن خوانی وایصال ثواب کاسلسلہ جاری وساری ہے۔
ان حضرات کے علاوہ مولاناعرفان عالم خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کچھوچھہ شریف،مولانا بر کت حسین مصباحی جامعہ کاملیہ کولھوئی بازار،مولانا صاحب علی چترویدی بندیشور پور،،مولانا عبداللہ عارف سدھارتھ نگر،،مولانا مفتی اظہر شمسی نائب قاضی شہر گو رکھپور،، مولانا شہاب الدین رضوی ڈائریکٹر نظامی کتب خانہ نندور،مولانا شوکت
علی الٰہ آباد،مولانا حبیب الرحمان علوی مداری،مولانا محمد سعید نظامی حسنی سدھارتھ نگر،جناب شمیم اشرفی نوتنواں بازار،نے بھی اپنے اپنے انداز میں رنج وغم کااظہار کیاہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے