خواتین اسلام کی دینی وسماجی تربیت کے لیے بزمِ زہرا کی شروعات

حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ تعالٰی عنہا یکتاء روزگار اور بہت سخی تھیں: عالمہ صاحبہ

علی گڑھ: 9 فروری، ہماری آواز(ضیاء الرحمن امجدی) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے خواتین اسلام کے لیے مدرسہ اصلاح معاشرہ، تعلیم آباد (وحید نگر) علی گڑھ میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شہزادی خاتون جنت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کے نام پاک سے منسوب پہلی عظیم الشان بزم زہراء منعقد کی گئی. محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا.
قنوج سے آئیں معلمہ صاحبہ نے حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ پر مفصل روشنی ڈالی انہوں نے بیان کیا کہ جو بھی مائیں اور بہنیں خاتون جنت کے نقش قدم پر چلے گی وہ اس دنیا میں بھی کامیاب و کامران ہو گی اور آخرت میں بھی ان کے لیے بھلائی ہے. مزید انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا شریعت کی پابندی کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ اپنی زندگی گزاری ہمیں بھی سادگی اختیار کرکے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے، مزید انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بہت زیادہ سخی تھیں ان کے دروازے سے کوئی مانگنے والا خالی ہاتھ نہیں جاتا، سخاوت کا یہ عالم تھا کہ جب بھی کوئی اللہ کے نام پر سائل صدا لگاتا تو وہ دسترخوان پر سجا ہوا کھانا اس کی خدمت میں پیش کردیتی تھیں.
اعظم گڑھ سے آئیں معلمہ صاحبہ نے بزم زھرا کے انعقاد کے مقاصد بتائے اور یہ بتلایا کہ بزم زہرا کا انعقاد اس لیےکیا جارہا ہے تاکہ مسلم خواتین اپنی زندگی میں دین کی اہمیت سے واقف ہوں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصول و قوانین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں.
مدرسہ مصباح العلوم، آصف نگر جمال پور سے تشریف لائیں عالمہ صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیا.
مختلف علاقوں سے آئی ہوئی عالمات نے نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کیے.
الحمدللہ بزم زہراء کا آغاز بہت شاندار رہا اور انشاءاللہ اب علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں خواتین کے لیے بزم زہراء کا انعقاد کیا جائے گا اور ان بزموں کے ذریعہ خواتین کے اندر تعلیمی بیداری، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت پیدا کی جائے گی، انہیں ایک مسلم مثالی خاتون بننے کے اصول وقواعد بتلائے جائیں گے اور یہ بزم زہراء مستقل علی گڑھ میں منعقد ہوتی رہے گی.
بڑی تعداد میں شاہ جمال، کبیرکالونی، ٹیچرز کالونی، شہنشاہ آباد، جمال پور، مولانا آزاد نگر، نگلہ پٹواری، جیون گڑھ، وحید نگر سے خواتین اور بچیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی. اس پروگرام میں صرف خواتین کی شرکت تھی.
مردوں کے لیے انشاء اللہ 12 فروری جمعہ کے دن بعد نماز عشاء پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
صلاۃ و سلام سے محفل کا اختتام عمل میں آیا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے