مسترد اپوزیشن ملک کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول: نقوی

ہماری آواز/کانپور:06فروری(پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گذشتہ 6سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں۔
آج کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ ایسے سازشی سپاری کا ملکی عوام کے عزائم نے وقت وقت پر سبق سکھایا ہے۔ ایسے سازشی شاطروں کے مرجھائے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کے سبھی کوششوں کو عوام نے نظرانداز کردیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے تمام تر سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے سال 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے پر اعتماد کا اظہار کیا اور سادہ اکثریت سے حکومت بنی۔2019 میں دوبارہ اس سے بڑھ کر اکثریت سے نوازہ۔ اس دوران ہوئے اسمبلی، پنچایت و مقامی انتخابات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر لگائی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ فارمولے نے کریمنل سازش کے کرداروں کو بے نقاب کیا ہے۔ دنیا مسٹر مودی کے چو طرفہ ترقی کی قائل ہوئی ہے۔مسٹر مودی سماج کے ہر طبقے کی ترقی و برابر کی حصے داری کے لئے مسلسل کام کرتے رہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے سیکورٹی اہلکار نے گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تو سرحد کے اس پار سے ثبوت طلب کئے جانے لگے اور سرحد کے اس پار سے بھی قدیم پارٹی کے لیڈر سوال کھڑے کرنے لگے۔جو کہ ’کمال کا ثبوت و سوال کی چغلبندی‘ تھی۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے