کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی: نائیڈو

ہماری آواز/نئی دہلی، 05 فروری (پریس ریلیز) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی وہ صرف کسان ہوتا ہے مسٹر نائیڈو نے یہ تبصرہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بات چیت کے دوران کیا اس سے پہلے شرومنی اکالی دل کے سکھدیو سنگھ دھنڈسا نے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ میڈیا کا ایک طبقہ کسانوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کررہا ہے اور ہندو, سکھ برادری کے باہمی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسانوں کی تحریک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔
اس پر چیئرمین نے مسٹر ڈھنڈسا سے اتفاق کیا اور کہا کہ کسانوں کو مذہب یا ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔ کسان صرف کسان ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے