وزیر اعظم نے چوری چورا کے صد سالہ تقریب کا کیا آغاز، بولے: اجتماعی قوت ہندستان کو عظیم ترین طاقت ور ملک بنائے گی

گورکھپور: 04 فروری (یو۔این۔آئی۔) وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ آج کا دن چوری چورا واقعہ کے سو سال پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جد وجہد میں ایک کلیدی اور یادگاری واقعہ ہے۔ وزیراعظم نے چوری چورا صد سالہ تقریبات کے اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چوری چورا میں دی گئی قربانیوں نے ملک کی جد وجہد آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت فراہم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جو چوری چورا میں سو سال قبل پیش آیا تھا، صرف لوٹ مار کا وا۱قعہ نہیں تھا بلکہ چوری چورا کا پیغام اس سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔ لوٹ مار کن وجوہات کے تحت ہوئی، اس واقعہ کی کیا وجوہات تھیں، یہ دونوں باتیں یکساں طور پر اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے چوری چورا کی تاریخی جد وجہد آزادی کو ضروری اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سو سے شروعات ہو کر، چوری چورا کے ساتھ ساتھ ہر گاؤں پورے سال ہونے والے پروگراموں میں نمایاں قربانیوں کو یاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس طرح کی تقریبات کرنا جب ملک اپنی آزادی کی 75ویں برس میں داخل ہو رہا ہے ، یہ اس سے اور زیادہ نمایاں اور اہم بنائے گا۔ انہوں نے چوری چورا کے شہیدوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کی کمی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے شہید تاریخ کے صفحوں میں نمایاں طور پر نہ شامل کیے جائیں، لیکن یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ان کا خون آزادی کے لیے یقینی طور پر ملک کی مٹی میں ہی جذب ہوا ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

ہماری آواز کی نئی پیش کش "مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی” کا اجرا آج، قل شریف کے وقت(4بجے) ہماری آواز ویب سائٹ پر پی۔ڈی۔ایف۔ ہوجائے گی دستیاب

ہماری آواز: 7جنوری// قطب الاقطاب، غوث الاغیاث حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے