ہماری قوم کے رہبر میرے مفتی رفاقت ہیں

نتیجۂ فکر: محمد ہاشم اعظمی مصباحی، نوادہ مبارکپور اعظم گڑھ یو پی

گداۓ شافعِ محشر میرے مفتی رفاقت ہیں
فدائے ساقئ کوثر میرے مفتی رفاقت ہیں

خدا نے ان کو ایسی انفرادی شان بخشی ہے
اکیلےرہ کےبھی لشکرمیرےمفتی رفاقت ہیں

یزیدی فوج کولمحےمیں جوحیرت زدہ کردے
اسی عباس کا تیور میرے مفتی رفاقت ہیں

بلندی جس کی نسبت سےملی ہےفقہ وافتاکو
و ہی وہ علم کا ٹاور میر ے مفتی رفاقت ہیں

وہ ہونگےاورجن کی محفلیں خالی ہیں ولیوں سے
میری محفل میں جلوہ گرمیرے مفتی رفاقت ہیں

پلاتے ہیں زمانے کو نبی کے عشق کا پیالہ
غلام ساقئ کوثر میرےمفتی رفاقت ہیں

ہمیں کیاخوف ہو ہاشم زمانے کےحوادث کا
ہماری قوم کے رہبر میرے مفتی رفاقت ہیں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے