زیاراتِ مصفّٰی کے تابندہ نکات: منزل بہ منزل

تحریر: غلام مصطفٰی رضوی
نوری مشن مالیگاؤں

٢١ جنوری ٢٠٢١ء کی شام نوری مشن مالیگاؤں کا ٦ رکنی کارواں مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کے لیے مالیگاؤں سے روانہ ہوا… جس میں علما و مشائخ سے ملاقات کا بھی عزم تھا… بعض کوائف پیش خدمت ہیں…

٭ ٢٢ جنوری: بارگاہِ سلطانُ الہند خواجہ غریب نواز میں خلیفۂ حضور مفتی اعظم و مسعودِ ملت سید فرقان علی چشتی صاحب کے ہمراہ حاضری-
٭ درِ سلطان الہند پر فروغِ اہلسنّت اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے تعمیری کام کے لیے دعا.. محفلِ نعت و منقبت-
٭ ٢٣ جنوری: ناگور شریف میں خواجہ غریب نواز کے خلیفۂ ثانی خواجہ حمید الدین ناگوری علیہ الرحمۃ کے درِ اقدس پر حاضری-
٭ تعلیمی گاؤں باسنی کا علمی سفر، مفتی ولی محمد رضوی، مولانا محمد اسلم رضا، مولانا عبدالقادر رضوی، مولانا غلام مصطفیٰ قادری، مولانا ابوبکر، مولانا نصیر رضوی، مولانا محمد رضا، مولانا محمد اشفاق، مولانا محمد نعیم، مولانا نازش المدنی و دیگر علما سے ملاقات
٭ باسنی کے مدارس، درس گاہوں، مساجد اور علمی مراکز میں تعلیمی وِزٹ… علمائے کرام کے مثالی کاموں کا مشاہدہ-
٭ روہل شریف ضلع ناگور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرہن شریف کی زیارت و دُعا-
٭ ٢٤ جنوری: اقطابِ مارہرہ مطہرہ و مشائخ سلسلۂ برکاتیہ کے دربارِ اقدس میں حاضری-
٭ شہزادۂ احسن العلماء حضرت سید محمد امین میاں مارہروی قبلہ، حضرت سید نجیب حیدر میاں قادری مارہروی، حضرت سید محمد امان میاں سے ملاقات… فروغ اہلسنّت پر علمی گفتگو- اہلسنّت کے اشاعتی کاموں پر مشاورت- حضور امین ملت کی خدمت میں نوری مشن کا مطبوعہ کنزالایمان شریف نذر کیا گیا-
٭ بدایوں شریف میں اکابرِ خانوادۂ عثمانیہ کی پاکیزہ بارگاہوں میں حاضری-
٭ مفتی محمد شمشاد حسین سے علمی ملاقات-
٭ ٢٥ جنوری: شہر محبت مرکز اہلسنّت بریلی شریف میں اعلیٰ حضرت اور تاج الشریعہ کے دربار میں حاضری اور اہتمامِ دعا-
٭ سٹی قبرستان میں اعلیٰ حضرت کے دادا مجاہد آزادی علامہ رضا علی خان بریلوی، والد گرامی مفتی نقی علی خان برکاتی، علامہ حسن رضا خان بریلوی اور علامہ جمیل الرحمٰن خان قادری کی بارگاہوں میں نذرانۂ عقیدت-
٭ امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف میں مفتی محمد حنیف خان رضوی سے ملاقات اور فروغِ رضویات کے تحقیقی ابواب پر تبادلۂ خیال… درسیات پر مفتی صاحب کے علمی کام اور اکیڈمی کی مطبوعات پر گفتگو-
٭ نوجوان محقق مفتی محمد راحت خان قادری سے ملاقات اور فروغ اہلسنّت پر گفتگو-
٭ ٢٦ جنوری: کاشی پور میں مفتی محمد ذوالفقارخان نعیمی سے ملاقات- جن کی قلمی خدمات کے درجنوں خیمے وادیِ تحقیق و سنیت میں نصب ہیں… جنھوں نے افکارِ اعلیٰ حضرت پر منفرد انداز میں کام کیا-
٭ ٢٧ جنوری: علی الصبح اوجھا گنج میں حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ کے مزار اقدس پر حاضری…
٭ شہزادۂ فقیہ ملت مفتی انوار احمد امجدی صاحب کی قیادت میں کچھوچھہ مقدسہ کی حاضری؛ حضور مخدومِ سمناں اور اکابرِ خانوادۂ اشرفیہ کی بارگاہوں میں حاضری و دُعا
٭ مفتی محمد انوار احمد امجدی سے فقیہ ملت کی علمی خدمات؛ مرکز تربیت افتا اوجھا گنج کی تعلیمی خدمات پر تبادلۂ خیال-
٭ اوجھا گنج میں علمائے اہلسنّت سے ملاقات-
٭ بہرائچ شریف میں حضرت سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ کے دربار میں حاضری-
٭ دیویٰ شریف کے گلزاروں میں حضرت وارث پاک کے دربار میں حاضری-

{عنقریب ضروری جہتوں اور مفید نکات کو سلکِ تحریر میں پرویا جائے گا….تا کہ بزمِ علم و دانش منوّر ہو…}

ترسیل : فرید رضوی
نوری مشن مالیگاؤں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھاری مصیبت اور بڑی ضرورت

ازقلم: طارق انور مصباحی، کیرالہ چھوٹی مصیبتوں اور معمولی ضرورتوں میں احباب واقارب ہاتھ بٹاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے