منقبت سرکار صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ

نتیجۂ فکر: اشرف رضا قادری
چھتیس گڑھ

پیکرِ حق و صداقت ، لائقِ صد احترام
دین کے اوّل خلیفہ ، عاشقِ خیر الانام

پیکرِ صبر و تحمّل ، با مروّت ، با وقار
خوب صورت ، نیک سیرت ، نیک خو اور نیک نام

جس سے ایوانِ صداقت میں ہے پھیلی روشنی
آسمانِ صدق کے ہیں آپ وہ ماہِ تمام

شاہِ دیں کے معتمد ، کارِ نبوت کے مشیر
یارِ غارِ مصطفیٰ کا کتنا اونچا ہے مقام

اہلِ ایماں پر کرم کے پھول برساتے رہے
مرتدوں کے حق میں ٹھہرے آپ تیغِ بے نیام

اصلیت کا ہو بہو چہرہ نظر آنے لگا
کس قدر شفاف تھا ان کی خلافت کا نظام

سارے اصحابِ نبی تعظیم کرتے آپ کی
حیدر و فاروق و عثماں آپ کو مانیں امام

لاکھ کوشش کر لیں شیعہ پر وہ مٹ سکتے نہیں
سنّیوں میں تذکرہ ہوتا ہے ان کا صبح و شام

نائبِ شاہِ مدینہ ، پیکرِ صبر و رضا
تیرا اشرف تیری عظمت کو کرے جھک کر سلام

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امیر المومنین عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ

طالب خیر : محمد انس قادری رضوی پیدائش اور نام و نسب: آپ رضی اللہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے