نعت رسول: نظروں میں اہل حق کی مدینہ ہے خوب تر

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی
مہراج گنج یوپی

نظروں میں اہل حق کی مدینہ ہے خوب تر
اس میں رسول پاک کا روضہ ہے خوب تر

ہم عاصیوں کے واسطے  دامان مصطفی
بخشش عطا کرم کا سفینہ ہے خوب تر

پاکے  اشارہ  چاند دو ٹکروں  میں بٹ گیا
محبوب  کبریا   کا  کرشمہ  ہے خوب   تر

دین  نبی  کے  واسطے  میدان  جنگ میں
میرے حسین پاک کا سجدہ ہے خوب تر

بارش جہاں برستی ہے رحمت کی  ہرگھڑی
وہ  شاہ   دوجہاں  کا  علاقہ  ہے  خوب  تر

کفار و مشرکین بھی کہنے لگے یہی
بیٹوں   میں  آمنہ  ترا   بیٹا   ہے   خوب  تر

جس   سے   یزیدیوں  کے  پسینے نکل گئے
وہ  فاطمہ  کے  لال  کا  خطبہ ہے خوب تر

کربل  سے  نوری  آج  بھی  آتی ہے یہ صدا
نامِ نبی   پہ  جان   لٹانا    ہے   خوب   تر

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نعت رسول: طائرِ مدینہ تو! لے کے دردِ دل جاتا

مرشدی تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے ایک مصرع پر طبع آزمائی کی کوشش نتیجۂ فکر: …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے