نعت شریف: ہجر دیار یار میں بالکل سکوں نہیں

از: شہزادہ آصف بلال سنگرام پوری

کیوں اپنا حال زار میں ان سے کہوں نہیں
کیونکر ثناۓ کعبۂ کعبہ کروں نہیں

ملکر لگا یہ زائر شہر رسول سے
ہجر دیار یار میں بلکل سکوں نہیں

روۓ نبی کو دیکھ کے شمس و قمر کہیں
ہم پہ جمال غیر کا بالکل فسوں نہیں

آنکھوں میں ان کا حسن ہو ہاتھوں میں جالیاں
کاش آۓ موت ماسوا شوق دروں نہیں

مجھ کو جب ان سے دین اور ایمان ہے ملا
گم ان کے عشق پاک میں کیسے رہوں نہیں

ہے مدح خوان کربلا آصف خدا گواہ
آقا حسین کے لئے کچھ کم جنوں نہیں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد آصف نواز

محترم محمد آصف نواز صاحب ہماری آواز کے مینیجگ ایڈیٹر ہیں۔ موصوف ایک منجھے ہوئے شاعر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09721886302 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے