کووند،وینکئیا اور مودی نے راج گھاٹ جاکر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

ہماری آواز/نئی دہلی،30 جنوری (پریس ریلیز) بابائے قوم گاندھی جی کی 73ویں برسی کے موقع پر ہفتے کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی ،باپو کے سمادھی مقام راج گھاٹ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے راج گھاٹ پہنچے۔ اس سے پہلے مسٹر کووند نے ٹویٹ کرکے کہا،’’پورے ملک کی جانب سے بابائے قوم گاندھی جی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت ۔ہمیں امن ،عدم تشدد،سادگی ، ذرائع کی پاکیزگی اور عاجزی کے ان کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ آئیے ہم ان کے سچائی اور پیار کے راستے پر چلنے کا عزم کریں۔‘‘
وہیں مودی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’عظیم باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کے اصول لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔ یوم شہادت پر ہم ان سبھی عظیم خواتین اور مردوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی اور ہر ہندوستانی کی بھلائی کےلئے خود کو مختص کردیا۔‘‘

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے خلاف تحریک فروغِ اسلام رمضان کی اکیس تاریخ کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو مہم کا آغاز کرے گی: قمر غنی عثمانی

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں منصوبہ بند گستاخیوں کے سدِّ باب اور گستاخوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے