فوج نے ایل۔اے۔سی۔ پر حالات بدلنے کی کوشش کو کیا ناکام: کووند

ہماری آواز/نئی دہلی،29 جنوری (پریس ریلیز)صدر جمہوریہ کووند نے آج کہا کہ چین نے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر حالات بدلنے کی کوشش کی لیکن فوج نے اسے منہ توڑ جواب دے کر اس کے منصوبوں کو ناکام کردیا۔
مسٹر کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ میں اپنے خطاب میں چین کا نام لئے بغیر کہا،’’اس کورونا کے دور میں جب ملک کے اندرونی آفات سے نمٹ رہا تھا،تب ہماری سرحد پر بھی ملک کی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایل اے سی پر دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں کو درکنار کرتے ہوئے امن کو خراب کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ لیکن ہمارے سلامتی دستوں نے نہ صرف پوری احتیاط ،چاقت اور حوصلے کے ساتھ ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا،بلکہ سرحد پر حالات بدلنے کی سبھی کوششوں کو بھی ناکام کیا۔
صدر نے کہا،’’ہمارے جانبازوں نے جس صبر،ہمت اور چاقت کا ثبوت دیا،اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ جون 2020 میں ہمارے جوانوں نے مادروطن کی حفاظت کےلئے گلوان وادی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ملک کا ہر شہری ان شہدا کا قرض دار ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مفاد کی حفاظت کےلئے پوری طرح پرعزم ہے اور محتاط بھی ہے۔ایل اے سی پر ہندوستان کی سالمیت کی حفاظت کےلئے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔حکومت مستقبل میں ملک کے کردار کے پیش نظر اپنی فوجی تیاریوں کو مضبوط کرنے میں لگی ہے۔ متعدد جدید سازو سامان ملک کی فوجی صلاحیت کا حصہ بن رہے ہیں۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ نے خارج کی ملعون وسیم رافضی کی قرآن سے 26 آیتیں نکالنے والی پیٹیشن، عائد کیا 50ہزار کا جرمانہ

دہلی: 12 اپریل، ہماری آواز(بیورو)قرآن مقدس سے اس کی 26 آیات جہاد کونکالنے کی پیٹیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے