نعت رسول: واللیل والضحی کا ترانہ ہے خوب تر

نتیجۂ فکر: محمد رمضان امجدی، مہراج گنج

واللیل والضحی کا ترانہ ہے خوب تر
سلطان دوجہاں کا سراپا ہے خوب تر

دیکھا ہے جس نے روضہء آقا سنو!اسے
وجبت لہ شفاعتی مژدہ ہے خوب تر

ان کے ہی نور سے ہوا روشن جہان یہ
قدجاءکم کا دہر میں آنا ہے خوب تر

شہ کے علم تلے وہاں میدان حشر میں
اہل سنن کا نعت سنانا ہے خوب تر

ہیں مرکز عقیدت بیٹے حسین کے
مولیٰ علی کا جگ میں گھرانہ ہے خوب تر

دین    نبی    کے   واسطے   گردن کٹا دیا
بی   فاطمہ  کے  لال کا جذبہ ہے خوب تر

ہر پھول ان کے باغ کا مہکا ہے چار سو
احمد رضا کا علمی گھرانہ ہے خوب تر

نعت رسول امجدی لکھتے رہو سدا
جنت میں جانے کا یہ بہانہ ہے خوب تر

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں عظیم الدین امجدی

محترم عظیم الدین نظامی امجدی صاحب ہماری آواز کے صحافی ہیں۔ موصوف یو۔پی۔ کے ضلع مہراج گنج میں واقع دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام، گوبندپور کے پرنسپل ہیں۔ رابطہ نمبر:09936528919 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلےشہِ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے