مرادآباد: جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم میں تقریب یوم جمہوریہ کا انعقاد

مرادآباد: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوری
آج بروز منگل مورخہ 26 جنوری کو جامعہ قادریہ مدینتہ العلوم گلڑیا معافی تھانہ ڈلاری مرادآباد یو پی الہند میں بموقع یوم جمہوریت پرچم کشائی کی رسم ٹھیک آٹھ بجےبدست حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب قبلہ مہتمم جامعہ ہذااداہوئی بعدہ طلباے جامعہ ھذا نے حب الوطنی کے نغمے گنگنائے پھر حضرت مولانا محمد نفیس القادری امجدی صاحب قبلہ
اور حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب نے خاک ہند کی خاطراپنی قربانی دینے والوں اور ملک ہند کا جامع ومانع تعارف پیش کیا بتایا کہ ہندوستان کے لاڈلے سپوتوں نےپندرہ اگست کو انگریزوں کےظلم واستبداد وغلامی سے تمام ھندوستانیوں کو سفینئہ نوح بن کر نجات دلائی , نیزآزادی ہند کا نعرہ دینے میں پیش پیش جماعت اہلسنت کے علمائے حق مثلا حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ, علامہ سید کفایت اللہ کافی مرادآباد ی علیہ الرحمہ, مولانا وہاج الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ حضرت علامہ حافظ عنایت احمدکاکوری مصنف تواریخ حبیب الہ علیہ الرحمہ,ودیگر علماء اہلِ سنت رہے جنھوں نے اولا فتوئے جھاد دیا اورتمام ہندوستانیوں کو ایک جھنڈے تلے لاکھڑا کیااور لاکھوں لوگوں نے اس کے لیے اپنی جانیں قربان کی, اور 26 جنوری کو جمہوری نظام نافذ ہوا الغرض ان حضرات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے گئے,اس پروگرام میں اسماء شرکاء
حضرت مولانا عبدالرؤف صاحب،
حضرت مولانا کلیم فیضی صاحب،
حضرت حافظ محمد قاسم صاحب، مولانا عبد الوارث منظری
ماسٹر محمد فرید صاحب ،
ماسٹر محبوب صاحب ،
اور طلباء نےشرکت کی اور کچھ اس طرح پیغام دیا۔
نفرت مٹا کے گھر گھر پیغام دو امن کا,, ھندو ہو یا کہ مسلم رکھے چلن ملن کا,,, برباد ہو نہ کوئ اب پھول اس چمن کا,,, گنگنائیں سبھی ملکرترانہ یہ ہندکا,,, سارے جھاں سے اچھا ھندوستاں ہمارا,,,, ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا,,,
محمد نفیس القادری امجدی خادم التدریس جامعہ قادریہ مدینتہ العلوم گلڑیا معافی تھانہ ڈلاری مرادآباد یو پی الہند

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے