بہار رکن اسمبلی جناب اخترالایمان سے خصوصی ملاقات

از: طفیل ندوی

بہاررکن اسمبلی اخترالایمان کا دورۂ ممبئی کےموقع پر مختلف تنظیموں کےذمہ داروں سے ملاقات
بہارایم آئی ایم کےصدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے اپنی پارٹی کے تمام ایم ایل اے کیساتھ شہرممبئی عروس البلاد کادورہ کیاجس میں عوام کےاندرسیاسی شعور،تعلیمی بیداری اورپارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کومضبوط کرنےکی کوشش کی گئی اس موقع پر ممبئی کی مختلف تنظیموں نے ان کاوالہانہ استقبال کیا اورشہرکے معززشخصیات سے ملاقاتیں کی جس میں انجمن اسلام ممبئی،امام الہندفاؤنڈیشن ،آل انڈیاعلماءبورڈ،جماعت اسلامی ممبئی جمعیت اہل حدیث،ریڈکرسسنٹ سوسائٹی آف انڈیاکےذمہ داروں سے خصوصی ملاقات کی جس میںانہوں نےملی مسائل ،سیاسی قیادت وشعور ،اورگائوںو علاقےمیں تعلیم وتربیت کاجوفقدان ہےاس پر نہایت ہی احسن طریقے سے گفتگو کی اور کہاکہ بہارکاسیمانچل علاقہ جومعاشی ،تعلیمی اور سماجی طورپرپسماندہ ہے جس کیلئے بہت ہی زیادہ کوشش ا ورمحنت کرنےکی ضرورت ہے اس کیلئے آپ حضرات سے ہماری درخواست ہےکہ سیمانچل میں تعلیمی وتربیتی ادارےقائم کریں چاہے مکتب ہویادختران ملت کی تعلیم وتربیت کاکوئی ادارہ تاکہ ہماری بچیاں دینی واسلامی تعلیم وتربیت سے روشناس ہوسکیں اورشروروفتن کےاس دورمیں اپنےعقائداسلام کےتحت اپنی اوراپنی نسل کی بہترین تربیت کرسکیں انجمن اسلام کےصدر ڈاکٹرظہیرقاضی صاحب نے یقین دلایاکہ آپ کی اس تحریک کو ہماری مددضرورہوگی، امام الہندفاؤنڈیشن کے صدر مولانانوشاداحمد صدیقی نے مکتب قائم کرنےکی تحریک میں تعاون کاوعدہ کیا ،علماءبورڈ کے قومی جنرل سکریٹری علامہ بنئی حسنی نےاخترالایمان کی تحریک کوسراہا اورکہاملت کے دردمندوں کودامےدرمےسخنے مددکریں ۔
اسی طرح مولانااخلاق نظامی ارریاوی نے اخترالایمان سمیت تمام ایم ایل اےکا شکریہ اداکیا کہ ہمارےسیمانچل کی خوش نصیبی ہےکہ آپ جیسے ملک اورقوم کے فکر مند لوگ منتخب ہوئے،ڈاکٹرایسوسیشن آف انڈین میڈیسن ڈاکٹر بدرالحسن بدرنےکہاکہ سیمانچل کےووٹروںنے حالیہ انتخاب میں بہترین اورصحیح فیصلہ کیا ہے جس کامستقبل میں اچھانتیجہ نکلےگااورعلاقےکی تعلیمی،معاشی اورپسماندگی ضرورسدھرےگی آج معززشہری کی ملاقات میں ڈاکٹربدرالحسن بدر،مولانامحمد امتیازعلی مظاہری،ایڈوکیٹ مولوی محمدامتیازشیخ اورمحمدطفیل ندوی جنرل سکریٹری مام الہندفاؤنڈیشن وغیرہ شریک تھے ۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قانون ساز کونسل کا رکن بنائے جانے پر اپیندر کشواہا کو جے۔ڈی۔یو۔ کارکنان نے پیش کی مبارکباد

اپیندر کشواہا کا شمار ریاست کے قدآور لیڈران میں ہوتا ہے: مہیشور سنگھ موتی ہاری:17مارچ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے