شیموگہ دھماکے میں 8 مزدوروں کی موت، متعدد زخمی

ہماری آواز/شیموگہ، 22 جنوری (نامہ نگار) کرناٹک کے شیموگہ کے نزدیک جمعرات کی دیر رات جلاٹین کی چھڑیں لے جارہے ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 8  مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے پولیس نے جمعہ کو بتایاکہ دھماکہ اس وقت ہو جب ایک ٹرک متاثرین سمیت کانکنی کے لئے دھماکہ خیز مادہ لے جارہا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے اور متاثرین کی لاشیں بری طرح مسخ ہوگئیں جس سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
شیموگہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ضلع اور پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکہ ایک بجری اور بولڈر کرشنگ سہولت کے نزدیک ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شیموگہ سمیت آس پاس کے چک منگلور اور داون گیرے ضلعوں میں بھی سنائی دی۔
پولیس نے بتایا کہ اس دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں پر بھی دراڑ پڑ گئی اور لوگ زلزلہ آنے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے
شیموگہ ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ دھماکہ کی وجہ سے ہوناسوڈو کے نزدیکی گاؤں میں گھنے گھوئیں کے غبار نظر آئے۔ ٹرک میں دھماکے سے اس میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ابالاگیرےکی جانب جانے والی سڑک پر بڑی دراڑ پڑ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی دھماکہ متاثرین کی موت پر رنج کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’شیموگہ میں مزدوروں کی موت سے دکھی ہوں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں تعزیت‘‘۔ زخمیوں کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

وسیم رضوی کا قرآن کریم کی 26آیتوں پر اعتراض گھنونا جرم :سید ناظم الدین

بنگلور: 14مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) شیعہ وقف بورڈکے سابق چئیرمین،دریدہ دہن،بدبخت،ملعون ”وسیم رضوی“کے ذریعے قرآن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے