عربی عبارت خوانی میں مہارت کیسے حاصل ہو

پیش کش: ابوالمبتسم ایاز احمد عطاری، پاکستان

مفتی قاسم صاحب دامت فیوضھم فرماتے ہیں کہ جس کی یہ خواہش ہو کہ مجھے عربی عبارت پر مہارت حاصل ہو۔ تو وہ ان 10 باتوں پر عمل کرے۔ ان شاء اللہ عزوجل اُس کو عربی زبان پر مہارت حاصل ہوجائے گی۔

1️⃣ کتب کی شروحات عربی میں پڑھیں۔

2️⃣ کتب کے حاشیے پڑھیں۔ ایک ماہ تک حاشیے پڑھیں ان شاء اللہ عزوجل 80 فیصد آپ کی عربی زبان اچھی ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ

3️⃣ لغت عربی والی استعمال کریں۔

4️⃣ ذاتی مطالعہ بھی کوشش کرکے عربی کتب و رسائل سے کریں۔

5️⃣ عربی شاعری پڑھیں۔

6️⃣ قصے ، کہانیوں کی جو کتب عربی میں تحریر ہیں وہ پڑھیں۔

7️⃣ عربی کلمات کی تحقیق کریں۔

8️⃣ عربی زبان کی فصاحت و بلاغت پر جو کتب مرتّب ہیں اُن کا مطالعہ کریں۔ جیسے سید سلیمان اشرف علیہ الرحمہ کی کتاب "المبین”۔

9️⃣ اُردو سے عربی بنانے کی کوشش کریں۔

🔟 عربی زبان میں بیانات سُنیں۔

کوشش کامیابی کی کُنجی ہے، کامیاب لوگ کوشش کبھی ترک نہیں کرتے۔

کئی منزلوں کو آپ تلاش کرتے ہیں اور کئ منزلیں آپ کو تلاش کرتی ہیں لہذا ہمت کریں ، آگے بڑھیں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پہلی درس گاہ کو معیاری بنائیے

ازقلم: شیبا کوثر (آرہ، بہار) کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں درس گاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے