ورکشاپ: اندھیروں سے اجالے کی طرف

جلگاؤں: ہماری آواز (پریس ریلیز) 18 جنوری// گزشتہ روز بتاریخ 17 جنوری 2021 جماعت اسلامی ہند جلگاؤں نے اپنے وابستگان اور عوام کے لئے ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 50 زائد مرد اور 30 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاذ مفتی عتیق الرحمن صاحب کے درس قرآن سے ہوا جس میں مولانا نے داعی کے اوصاف کا ذکر کیا۔ اس کے بعد امیر مقامی جلگاؤں مشتاق سر نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ اس پروگرام میں محترم سمیع صاحب (سیکرٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر) ، وقار عظیم سر (ناظم ضلع جلگاؤں) اور سہیل امیر شیخ نے شرکاء کی دعوتی مضوعات پر رہنمائی کی۔ اسی کے ساتھ اس ورکشاپ میں شرکاء سے وفد کی شکل میں جلگاؤں کے مختلف مقامات پر عملی دعوتی کام بھی کرایا گیا۔ ان وفود نے 180 سے زائد لوگوں سے دعوتی ملاقاتیں کیں اور اسلام کا پیغام وطنی بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
ورکشاپ کا اختتام محترم سمیع صاحب کی دعا پر ہوا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ورکشاپ کو قبول کرے اور مقاصد میں کامیاب کرے۔

پریس ریلیز: جماعت اسلامی ہند، جلگاؤں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے