اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی بی۔ایس۔پی۔: مایاوتی

ہماری آواز/ لکھنؤ جنوری، 15 (پریس ریلیز) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی محترمہ مایاوتی نے اپنی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کچھ ہی عرصے بعد اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک ساتھ اسمبلی اور عام انتخابات ہونے والے ہیں ، لیکن بی ایس پی دونوں ریاستوں میں بہار کی طرح اور لوک سبھا انتخابات کی طرح کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی انتخابی معاہدہ نہیں کر ے گی ، یعنی ان دونوں ریاستوں میں پارٹی اپنے دم پرہی اسمبلی کی سیٹوں پرپوری تیاری کے ساتھ انتخابات لڑے گی اور اپنی سرکار بھی تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ غریب ، کمزور اورمحروم طبقات کے مفادات اور فلاح و بہبود کے لئے بی ایس پی سنجیدہ ، حساس ، دیانتدار اور جدوجہد کرتی رہتی ہے ، جس کے مطابق بی ایس پی نے اترپردیش میں چار مرتبہ اپنی قیادت میں سرکاری بھی چلائی ہے ، لیکن یہ سرمایہ دار اور تنگ ذہنیت رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کو یہ پسند نہیں آیا اور پھر انہوں نے بی ایس پی کے خلاف اندر سے ایک ہوکر اورہر قسم کے حربےاستعمال کر کے بی ایس پی کو اقتدار میں آنے سے روک ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے