دیگھا پٹنہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے کمبل کی تقسیم

پٹنہ: ہماری آواز(پریس ریلیز) 15/جنوری// آج بانس کوٹھی دیگھا (پٹنہ) کے غریب ومحتاجوں کےدرمیان امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کےشعبۂ خدمت خلق کی جانب سے شدید ٹھنڈک کےپیش نظر کمبل تقسیم کیاگیا ہرسال موسم سرمامیں امارت شرعیہ کی جانب سےبہاراڈیشہ وجھارکھنڈ میں ہزاروں غریب ومحتاج انسانوں کی زندگیاں بچانےکیلئے حسب استطاعت بڑےپیمانے پر کمبل کی تقسیم ہوتی ہےجس سےبےسہاروں اور کمزوروں کوبڑی راحت نصیب ہوتی ہےاور ان کےدلوں سےدعائیں نکلتی ہیں چناں چہ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی
مسلسل کئی ہفتوں سے جھگی جھونپڑی ,باندھ کےکنارے اور پسماندہ علاقوں میں حضرت امیر شریعت مولانا سیدمحمدولی رحمانی زید مجدھم کی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کےمتحرک وفعال قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب حسب دستور ان محتاجوں کےدرمیان جو شہر کے مختلف حصوں میں بیچارگی ومفلسی کی زند گی گذاررہے ہیں ایسے مقامات کی صحیح نشاندہی کرکے امارت شرعیہ کے ذمہ داران وکارکنان کے ذریعے اس کار خیر اور مقبول کام کو بڑی مستعدی کے ساتھ انجام دیرہے ہیں چناں چہ اسے حصہ کی کڑی کےطور پر آج جمعہ سے قبل امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی صاحب ومولانا ہدایت اللہ قاسمی مبلغ امارت شرعیہ ودیگر کارکنان کےذریعہ بانس کوٹھی دیگھا کی بیواؤں محتاجوں اور بےسہاروں کے درمیان وہاں کے مقامی ذمہ داران کی موجودگی میں کمبل کی تقسیم کاعمل ہوا جس سے غریبوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے ایسی کڑاکے کی ٹھنڈ ک میں ان کے حق میں اس سے بہتر تحفہ کیا ہو سکتا تھا ان کے ساتھ ساتھ مقامی ذمہ داران نے بھی امارت شرعیہ کے اکابرین وخادمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان اعلیٰ حضرت کے چشم و چراغ، نبیرۂ اعلیٰ حضرت علامہ محمد عمر رضا خاں صاحب قبلہ(بریلی شریف) کا دورۂ جھارکھنڈ و بہار

22/مارچ/2021ءکی رات خاندان اعلیٰ حضرت کے چشم و چراغ، نبیرہء اعلیٰ حضرت ، پیر طریقت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے