جمعیتہ علماء فرخ آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد فتح گڑھ شاخ کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)14جنوری//

فتح گڑھ گاڑی خانہ کی مداری والی مسجد میں آج 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھے

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے