مودی حکومت کسانوں کی نہیں صنعت کاروں کی خیر خواہ ہے: راہل

نئی دہلی: ہماری آواز/ 31 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے مفادات کی باتیں کر کے محض دکھاوا کرتی ہے لیکن حقیقت میں وہ سرمایہ داروں کی خیرخواہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے صنعتکاروں کا کھربوں روپے کا قرض معاف کیا ہے  مسٹرگاندھی نے کہا ’’23 کھرب 78 ارب 76 کروڑ روپے کا قرض اس سال مودی حکومت نے کچھ صنعتکاروں کا معاف کیا ۔ اس رقم سے کووڈ کے مشکل وقت میں 11 کروڑ کنبوں کو 20- 20 ہزار روپے دیئے جاسکتے تھے ۔ مودی جی کی ترقی کی حقیقت‘‘ ۔
مودی سرکار کو صنعتکاروں کے لئے کام کرنے والی مشینری قرار دیتے ہوئے مسٹر گاندھی اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسےعام لوگوں اور کسانوں سے زیادہ اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہوتی اوران کے حق میں باربار فیصلے لیتی ہے ۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں نعیم الدین فیضی برکاتی

محمد نعیم الدین فیضی برکاتی ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہیں۔ موصوف ایم۔پی۔ کے ضلع کٹنی میں واقع دارالعلوم برکات غریب نواز کے پرنسپل اور ایک اچھے قلم کار ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792642810 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے خلاف تحریک فروغِ اسلام رمضان کی اکیس تاریخ کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو مہم کا آغاز کرے گی: قمر غنی عثمانی

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں منصوبہ بند گستاخیوں کے سدِّ باب اور گستاخوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے