کسان رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے دی فون پر جان سے مارنے کی دھمکی

غازی آباد: ہماری آواز/ 27 دسمبر(پریس ریلیز) زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کیلئے کتنے ہتھیار چاہئے جمع کرلیں کیونکہ ان کا قتل کردیا جائے گا ۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کے سیکیورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اترپردیش میں جمہوریت تار تار: پرینکا گاندھی

نئی دہلی 8جولائی (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے