کسانوں کی’سلسلہ وار بھوک ہڑتال‘ دوسرے دن بھی جاری

نئی دہلی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) زرعی اصلاحاتی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیموں کا قومی دارالحکومت کے سرحد کے قریب منگل کے روز دوسرے دن بھی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری رہی کسان تنظیموں نے دارالحکومت کے دھرنا مقامات پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے جو مسلسل جاری رہے گا۔ 11 کسان رہنماؤں نے سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال میں ہر دن الگ الگ رہنما حصہ لیں گے۔ کسانوں کی تحریک کا آج 27 واں دن ہے۔ کسان تنظیموں کی جانب سے کل ’یوم کسان‘ کے موقع پر عوام سے دوپہر کا کھانہ نہ کھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس دوران حکومت نے تنظیموں کو ایک بار پھر بات چیت کی تجویز بھیجی ہے اور ان سے مسائل اور وقت بتانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت زراعت کی جانب سے 40 کسان تنظیموں کو ارسال خط میں تحریک اور پانچ دور کی بات چیت کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ حکومت نے کسان تنظیموں کو زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کی جو تجویز دی ہے اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے