مفکر ملت علامہ شاہ محمد قادری کیفی بستوی نور اللہ مرقدہ کا سالانہ فاتحہ آج


سابق نائب صدرالمدرسین : جامعہ اہل سنت امدادالعلوم
مٹہنا،کھنڈسری،سدھارتھ نگر(یوپی)


  آج مورخہ6/جمادی الاولیٰ 1442/مطابق 22/دسمبر 

2020ء/ بروز منگل سالانہ فاتحہ


 23/ رجب المرجب 1368ھ مطابق یکم جون1948ء

بروزمنگل،دھوبہا،کھلنگا ڈیہہ،سدھارتھ نگر،یوپی میں آپ کی
پیدائش ہوئی،والدکانام منشی رضاہے،جونیر ہائی اسکول کٹھیلا
میں درجہ ہشتم اعلیٰ درجے سے پاس کرنے کے بعد 28/
محرم الحرام 1382ھ مطابق یکم جولائی 1962ءبروز اتوار
جامعہ اہل سنت امدادالعلوم،مٹہنامیں داخلہ لیا محنت و لگن
سےتحصیل علم میں لگےرہے،بالآخرعلوم وفنون کی جملہ کتب
مروجہ متداولہ میں مہارت تامہ حاصل کر امتیاز ی حیثیت
سے جلدہی کامیاب ہوگئے۔ مورخہ 4/ربیع النور 1391ھ
مطابق 13/ اپریل1971ء بروز جمعہ مبارکہ شمس الاساتذہ
علامہ الحاج مفتی زین العابدین شمسی رضوی علیہ الرحمہ،
سابق صدرالمدرسین جامعہ مٹہنا کی صدارت میں مقتدر
و مشاہیرعلما ومشائخ کے مقدس ہا تھوں سندو دستار فضیلت
سےنوازےگئے۔بعدفراغت حضور شمس الاساتذہ کے توسط
سےجامعہ کےارباب حل وعقد نےمورخہ یکم شوال المکرم
1391ھ مطابق20/نومبر1971ء بروزسنیچرآپ کو بحیثیت
نائب صدرالمدرسین منتخب کیا ۔ اس طرح سے آپ نے
اپنے مادرعلمی ہی سے درس و تدریس کاآغازکیا۔اورتادم آخر
مکمل خوداعتمادی اور انتہائی دل جمعی و دلچسپی کے ساتھ اپنے
فرائض منصبی کی تکمیل میں لگےرہے۔فالحمدللہ علیٰ ذالک!
ماہ شوال المکرم 1430ھ مطابق ستمبر2009ء جامعہ
ہذا میں شعبۃ البنات کا قیام عمل میں آیا تو آپ اس کے
صدرمنتخب ہوئے۔18/رجب المرجب1431ھ مطابق30/
جون 2010ءبروزچہار شنبہ (بدھ) گورنمنٹی اعتبار سے
٦٢/سال پر آپ کی گورنمنٹی مدت ملازمت ختم ہوئی۔
پھر بھی آپ کی علمی لیاقت و قابلیت اور خدا دادصلاحیت
نیز علمی میدان میں کم و بیش38/سالہ تجربات کےتناظر
میں جامعہ کے ارباب بست وکشاد نےآپ کواسی عہدے
پربرقراررکھا۔2009ء سےلےکر2014ء( کم وبیش پانچ
سال) کی قلیل مدت میں آپ نے اپنے علم و عمل اور
تعلیمی تجربات کی روشنی میں شعبۃ البنات جامعہ مٹہنا کو
جو حیرت انگیز ترقی اور غیر معمولی تقویت عطاکی وہ
جگ ظاہرہے۔
آپ ایک فقید المثال عالم دین اور جیدمفکر ہونے کے
ساتھ ساتھ کہنہ مشق مدرس،خوش طبع خطیب،لائق وفائق
مصلح،متحرک وفعال مبلغ، لاجواب مدبرمخزن طب وحکمت،
بےبدل مصنف،قادرالکلام شاعر،بلندپایہ ادیب اوربےمثال
خوش نویس بھی تھے،اوربلامبالغہ آپ کثیرالتلامیذاستاذتھے۔
6/جمادی الاولیٰ1435ھ مطابق8/مارچ2014ءبروز
سنیچردن میں ایک بج کر٥/منٹ پر آپ اس دار فانی سے
دارجاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)!
تاجداراہل سنت حضورمفتیِ اعظم ہندعلیہ الرحمہ سے
شرف بیعت حاصل تھا ۔
آپ کامزار پرانوار آپ ہی کے گاؤں (دھوبہاکھلنگاڈیہہ،
سدھارتھنگریوپی) میں مرجع خلائق ہے،عربی تاریخ کےاعتبار
سےہرسال 6/جمادی الاولیٰ کو آپ کا سالانہ فاتحہ نہایت ہی
تزک و احتشام کے ساتھ ہوتاہے۔ بلا ناغہ ہرسال فاتحہ کی
تقریب کا انعقادہوتا ہوا یہ آپ کےسالانہ فاتحہ کی7/ ویں
تقریب ہوگی۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ۔

سگ بارگاہ کیفی بستوی
ازہرالقادری
خادم جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا،کھنڈسری،
سدھارتھ نگریوپی۔

9450387786//955949476

22/ دسمبر2020ء بروز دوشنبہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس خواجہ غریب نواز

سدھارتھ نگر/ ادارہ وخانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے