گایوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپرینکا نے یوگی کو لکھا خط

ہماری آواز لکھنو
لکھنؤ:21دسمبر(پریس ریلیز) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈڑا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گایوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ للت پور سے گایوں کی ہلاکت کی آنے والی خبرین پریشان کن ہیں کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے دو صفحے کے خط میں کہا کہ ابھی یہ یہ تفصیلات تو میسر نہیں ہیں کہ کتنی گایوں کی کن حالات میں اموات ہوئی ہیں۔ لیکن تصویروں سے لگ رہا ہے کہ چارہ۔پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ دکھ یہ بھی ہے کہ یہ اس طرح کی پہلی تصویر نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے ایسی تصویریں آتی رہی ہیں۔ ہر بار ان پر کچھ دیر کے لئے بحث ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے جاتے۔سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اقتدار میں آت وقت وزیر اعلی یوگی اپنے گایوں کی تحفظ اور گئو شالائیں بنوانے کی بات کہی تھی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ضمن میں اعلانات کے باوجود حکومت کی کوشش پوری طرح سے ناکام ہے۔گایوں کی بہبود کے نام پر ان کی حالت کو مزید خراب کیا جارہا ہے۔ گئو شالائیں کھولی گئیں مگر سچ یہ ہے کہ وہاں چارہ۔پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
افسران و گئو شالا چلانے والے مالکین خودہی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ پوری ریاست میں ہر دن نہ جانے کتنی گائیں بھوکی پیاسی مررہی ہیں۔ پرینکا گادھی نے خط میں کہا ہے کہ جہاں گئو شالائیں ان حالات میں ہیں وہاں آوارہ مویشیوں کا بھی کافی مسئلہ ہے۔ کسان پوری طرح سے ہلکان ہیں۔ وہ رات رات بھر جا کر اپنے فصلوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ فصلوں کی سیکورٹی کے لئے انہیں ہزاروں روپئے خرچ کر کے کھیتوں کی تار بندی کروانی پڑرہی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اترپردیش میں جمہوریت تار تار: پرینکا گاندھی

نئی دہلی 8جولائی (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے