قومی راجدھانی میں ٹھنڈ کا قہر برقرار، ہوا کا معیار انتہائی ناقص

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی ، 20 دسمبر (پریس ریلیز) اتوار کی صبح دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ (مرکز صفدر جنگ) تھا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم ہے اور ساتھ ہی موسم میں رطوبت بھی کافی کم رہی ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں دھند نے دہلی کو اپنے آغوش لے لیا ، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔

شہر بھر میں لوگ خاص طور پر وہ لوگ جو راتوں میں سڑکوں پر رات گزارتے ہیں یا رات بھر کام کرتے ہیں ، اپنے لئے الاؤ کا بندوبست کرکے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 94 فیصد تھی ، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے خلاف تحریک فروغِ اسلام رمضان کی اکیس تاریخ کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو مہم کا آغاز کرے گی: قمر غنی عثمانی

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں منصوبہ بند گستاخیوں کے سدِّ باب اور گستاخوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے