خانوادہ برکاتیہ کے عظیم فرزند حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی کا وصال ملت کے لیے عظیم خسارہ:مولانابدرالدین مصباحی

لکھنؤ: ہماری آواز(آصف جمیل امجدی)
دارالعلوم نظامیہ میں سیدافضل میاں کی رحلت پر تعزیتی نشست کا انعقاد
آج دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور میں بعد نماز جمعہ خانوادہئ برکاتیہ کے عظیم فرزند حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی(آئی پی ایس) کے رحلت پر ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر دارالعلوم نظامیہ کے صدر المدرسین مولانا بدرالدین مصباحی نے کہا کہ شہزادہ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں صاحب برکاتی کا وصال ملک و ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔حضرت کے وصال سے صرف خانوادہ برکات ہی نہیں بلکہ پوری جماعت صدمہ سے نڈھال ہے۔حضرت کی خدمات ہمہ جہت تھیں۔

مولانا نے کہا کہ حضرت سید افضل میاں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج تھے۔انہوں پوری زندگی دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دئے،اسی وجہ سے وہ عام وخاص میں یکساں مقبول تھے۔مولانا نے کہا کہ دارالعلوم نظامیہ کے تمام ارکان ان کی رحلت کے غم میں خانوادہ برکات کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے