شاہین باغ کی خواتین نے عورتوں کو خود کفیل سازی اور سماجی خدمات کی طرف پر عزم قدم بڑھایا

نئی دہلی: ہماری آواز/19دسمبر (پریس ریلیز) شاہین باغ کی خواتین نے کچھ نیا کرنے کے عزم کے ساتھ ایک خواتین پر مبنی ایک تنظیم اتولیہ شاہین باغ قائم کی ہے جس کا مقصد مذہب اورذات پات سے اوپر اٹھ کر دو سو غریب بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانا، ان کو ہنر سکھانااور بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کوچنگ سنٹر کا قیام ہے۔ یہ بات انہوں نے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔
فی الحال اس گروپ میں 35خواتین شامل ہیں اور اس میں مزید خواتین کو شامل کیا جائے گا اور اسے بڑا گروپ بنایا جائے گا جس کے ذریعہ سماجی خدمات کو انجام دیا جاسکے۔ فی الحال شاہین باغ رسوئی کی شروعات کی گئی ہے جس میں خواتین نے اپنے گھروں سے کھانا بناکر لائی تھیں اوراس کے ذریعہ کھانا بنانے کے ہنر کو متعارف کرانا ہے تاکہ شاہین باغ رسوئی کے توسط کاروباری شکل دی جاسکے۔
اس گروپ سے وابستہ امینہ شیروانی نے کہاکہ مسلم خواتین کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ گھروں سے نہیں نکلتیں یا وہ کچھ نہیں کرسکتیں۔ اس تصور کو توڑنے کے لئے ہم لوگوں نے اس گروپ کی تشکیل کرکے سماجی کاموں اور خدمت خلق کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس گروپ کے ذریعہ ہم دو سو غریب بچوں کو مقوی اور صحت مند کھانا فراہم کریں گے اور اس کے لئے سروے کرکے غریب بچوں کی نشان دہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بھی بنانا ہے تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں۔ اس کے لئے سلائی کڑھائی سنٹر کے علاوہ دوسرے ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم کے لئے کوچنگ سنٹر بھی چلائے جائیں گے جس میں بچوں کو تمام موضوعات پڑھائے جائیں گے اور خاص طور پر غریب بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہنرکی ٹریننگ کے ذریعہ خواتین کو روزگار سے جوڑنا ہے تاکہ وہ خود انحصار اور خود کفیل بن سکیں۔
اس گروپ کی اہم رکن شبینہ خاں نے بتایا کہ اس گروپ کے ذریعہ مسلم خواتین میں تبدیلی لائی جائے گی اور ان کی سوچ بھی بدلی جائے گی تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی مسلم بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور ان کے پاس وسائل نہیں ہیں یا دیگر پریشانیاں ہیں۔ اس پر ہماری توجہ خاص طور پر رہے گی۔ اس کے ذریعہ خواتین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور مشاورت کے ذریعہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے پوری منصوبہ بندی کی ہے کہ شاہین باغ رسوئی کی آمدنی اوراہل خیر کی مدد سے ہم اپنے منصوبے کو پورا کریں گے۔ اس میں صحافی روچیرا گپتا اور تنظیم امپار ہماری مدد کررہی ہیں۔
اتولیہ شاہین باغ کی رکن کنیز فاطمہ نے کوچنگ سنٹر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس ہمارے ماتحت دو سو کوچنگ سنٹر چل رہے ہیں اور یہاں بھی کوچنگ سنٹر چلائیں گے تاکہ بچوں کے ڈراپ آؤٹ پر قابو پایا جاسکے۔ اس میں ماہرین کی مدد لی جائے گی اور ہر اس شخص کو جوڑا جائے گا جس سے مدد مل سکے۔
اتولیہ شاہین باغ کے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر گروپ سے وابستہ رفعت، شہلا، تہمینہ، نصرت آراء اور امپار کی نمائندہ خواتین موجود تھیں۔یہ تمام خواتین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری رہنے والے شاہین باغ احتجاج میں شامل تھیں اور اب ان لوگوں نے سماجی اصلاحات کے ساتھ خواتین کو خودکفیل بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کسانوں کو کچلنے پر تلی ہے:راہل، پرینکا

ہماری آواز/نئی دہلی 2 فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے