نوجوانوں کوملک کی سرحدوں کی تاریخ جاننا اورسمجھنا چاہیے: راجناتھ

نئی دہلی: ہماری آواز/ 18 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ نوجوانوں کو ملک سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے انھیں ملک کی تاریخ بالخصوص سرحدوں کی تاریخ کو جاننا اور سمجھنا چاہیےمسٹر سنگھ نے آج فوجی ادبی فیسٹیول 2020 سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن  دھیرے دھیرے فوجی زندگی اور عام آدمی کے درمیان پل کے بطور فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے،’ملٹری لٹریچر کوعام آدمی سے جوڑنے میں خود میری بھی دلچسپی ہے۔ میری بڑی خواہش ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ملک کی تاریخ بالخصوص سرحدوں کی تاریخ کو جانیں اور سمجھیں‘۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع سے وابستہ تھنک ٹینک، ملٹری اسٹریٹجی سے متعلق تحقیق، میگزین اور دیگر سامان آف لائن اور آن لائن شائع کرتے ہیں تاکہ یہ عوام تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا،’وزیر دفاع کا عہدہ حاصل کرنے کے ساتھ ہی میں نے بہ ضابطہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ہماری سرحدوں کی تاریخ، اس سے متعلق جنگ، بہادروں کی قربانی اور جاں نثاری کو آسان اور بہتر ڈھنگ سے عوام کے سامنے لانے کی سمت کام کر رہی ہے‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وقت وقت پر وہ خود ان کا تجزیہ کرتے ہیں اور ضروری ہدایات دیتے ہیں۔ ’میری کوشش رہتی ہے کہ ہمارے ملک کے عوام مختلف سطحوں پر ہمارے افواج اور قومی سلامتی سے متعلق چیزوں کو اچھی طرح سے سمجھیں اور حتی الامکان اس میں اپنی حصہ داری بھی کریں‘۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ نے خارج کی ملعون وسیم رافضی کی قرآن سے 26 آیتیں نکالنے والی پیٹیشن، عائد کیا 50ہزار کا جرمانہ

دہلی: 12 اپریل، ہماری آواز(بیورو)قرآن مقدس سے اس کی 26 آیات جہاد کونکالنے کی پیٹیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے