بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں،کوئی بھی ہمیں پیسے سے نہیں خرید سکتا:اویسی

کلکتہ: ہماری آواز (پریس ریلیز) 16دسمبر// مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ اے ایم آئی ایم کی تنقید اور بی جے پی کی بی ٹیم قرار دئے جانے کے بعد اسد الدین اویسی نے آج ممتا بنرجی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مسلمان ممتا بنرجی کی جاگیر نہیں ہیں ۔ ممتا بنرجی نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ بی جے پی کروڑوں روپے خرچ کرکے حیدرآباد کی ایک پارٹی کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مسٹر اویسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ مسلمان جو اپنے لئے سوچتے اور بولتے ہیں , ممتا بنرجی انہیں پسند نہیں کرتیں۔ ترنمول کانگریس کی سپریموکے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اویسی نے لکھا ہے کہ کوئی بھی انہیں پیسے سے نہیں خرید سکتا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے ٹویٹ کیا ، "اب تک آپ نے صرف فرمان بردار میر جعفرز اور صادقوں کے ساتھ ہی معاملہ کیا ہے۔ آپ ان مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے جو خود سوچتے ہو اور بات کرتے ہیں۔اویسی نے لکھا ہے کہ خود آپ اپنے لوگوں کے بکھرنے سے خوف زدہ ہیں ۔آپ کے لوگ بی جے پی میں جارہے ہیں اس لئے آپ بے چین ہیں۔اویسی نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما نے بہار کے لوگوں کی توہین کی ہے جنہوں نے اے ایم آئی ایم کو ووٹ دیا۔
مسٹراویسی نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں بی جے پی سے شکست کےلئے ہمیں مورد الزام ٹھہرارہے ہیں ۔اپنی ناکامیوں کےلئے مجھے کیسے ذمہ دار ٹھہراسکتے ہیں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ غوثیہ رضویہ کا پندرہواں سالانہ غوث ورضا کانفرنس وجشن دستار بندی

کلکتہ: 2اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مؤرخہ ٤ اپریل ٢٠٢١ء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے